نئے سال کا یادگار فلکیاتی نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

نئے سال کا یادگار فلکیاتی نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

نئے سال کے آغاز میں دنیا نے پہلا سپر مون تو دیکھ لیا، لیکن ایک اور نایاب فلکیاتی نظارہ ابھی باقی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جنوری 2026 میں زہرہ اور مریخ کے درمیان ایک دُہرا شمسی اقتران ہونے جا رہا ہے، جو فلکیاتی تاریخ میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ فلکیاتی مظہر 6 سے 9 جنوری کے درمیان ہوگا۔ اس دوران زہرہ، مریخ اور سورج ایک ہی سیدھ میں آ جائیں گے اور دونوں سیارے سورج کے پیچھے سے گزریں گے۔ جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق اس موقع پر زہرہ اور مریخ آسمان پر بظاہر ایک دوسرے کی مخالف سمت میں حرکت کرتے دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 6 جنوری رات 8 بجے مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق زہرہ سورج کے پیچھے سے گزرے گا، جبکہ 9 جنوری صبح 6 بج کر 59 منٹ پر مریخ سورج کے عقب سے گزرے گا۔ دونوں واقعات کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے اسے دُہرا شمسی اقتران کہا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس نظارے کو ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں، کیونکہ سورج کے قریب موجود سیاروں کو براہ راست دیکھنے سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

نئے سال کا یادگار فلکیاتی نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

رپورٹ: اقصی بلوچ

نئے سال کے آغاز میں دنیا نے پہلا سپر مون تو دیکھ لیا، لیکن ایک اور نایاب فلکیاتی نظارہ ابھی باقی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جنوری 2026 میں زہرہ اور مریخ کے درمیان ایک دُہرا شمسی اقتران ہونے جا رہا ہے، جو فلکیاتی تاریخ میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

یہ فلکیاتی مظہر 6 سے 9 جنوری کے درمیان ہوگا۔ اس دوران زہرہ، مریخ اور سورج ایک ہی سیدھ میں آ جائیں گے اور دونوں سیارے سورج کے پیچھے سے گزریں گے۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق اس موقع پر زہرہ اور مریخ آسمان پر بظاہر ایک دوسرے کی مخالف سمت میں حرکت کرتے دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 6 جنوری رات 8 بجے مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق زہرہ سورج کے پیچھے سے گزرے گا، جبکہ 9 جنوری صبح 6 بج کر 59 منٹ پر مریخ سورج کے عقب سے گزرے گا۔ دونوں واقعات کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے اسے دُہرا شمسی اقتران کہا جا رہا ہے۔

ماہرین فلکیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس نظارے کو ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں، کیونکہ سورج کے قریب موجود سیاروں کو براہ راست دیکھنے سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 


Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila