آواران میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع آواران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا انجینئر فیاض احمد نے دورہ کیا، جہاں اسکولوں میں زیرِ تعمیر عمارتوں اور بنیادی سہولیات کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ بیشتر منصوبے 90 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ حکام کے مطابق آواران میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔
رپورٹ: ظفر بلوچ، آواران
بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع آواران میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے انجینئر فیاض احمد نے آواران کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جھاؤ پبلک اسکول میں زیرِ تعمیر نئی بلڈنگ، واش رومز، پانی کی ٹینکی اور باؤنڈری وال کے کام کا معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ انجینئر فیاض احمد نے سہدانب اسکول اور جھاؤ کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا، جہاں تعمیراتی کاموں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے خالد بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے تمام منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سائٹ وزٹس کروائے۔ بیشتر منصوبے تقریباً 90 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ انجینئر فیاض احمد نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت آواران میں تعلیمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔