روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی
ماسکو: روس نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ بعض گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اور غائب ہونے والے پیغامات کا استعمال مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ان خطرات کے پیشِ نظر ملک میں اسنیپ چیٹ کو مکمل طور پر بلاک کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ’’غیر منظور شدہ‘‘ بیرونی مواصلاتی ذرائع ملک کے سیکیورٹی نگرانی سسٹمز سے ہم آہنگ نہیں ہیں، اسی وجہ سے ان خدمات کو بند کرنا ضروری سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روس گوگل، یوٹیوب، میٹا کی مختلف سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام سمیت متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر بھی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔
روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی
رپورٹ
اقصی بلوچ
ماسکو: روس نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ بعض گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اور غائب ہونے والے پیغامات کا استعمال مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق ان خطرات کے پیشِ نظر ملک میں اسنیپ چیٹ کو مکمل طور پر بلاک کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ’’غیر منظور شدہ‘‘ بیرونی مواصلاتی ذرائع ملک کے سیکیورٹی نگرانی سسٹمز سے ہم آہنگ نہیں ہیں، اسی وجہ سے ان خدمات کو بند کرنا ضروری سمجھا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس گوگل، یوٹیوب، میٹا کی مختلف سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام سمیت متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر بھی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔
