لابوبو گڑیا پر فلم بنانے کا اعلان، سونی پکچرز نے معاہدہ کر لیا
دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی لابوبو گڑیا اب بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرز نے اس گڑیا پر فلم بنانے کا معاہدہ کیا ہے، اور فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلم کے لیے منصوبہ بندی کے مراحل ابھی جاری ہیں۔ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل کے طور پر لابوبو کو متعارف کروایا جائے گا۔ چینی کمپنی پاپ مارٹ کی تیار کردہ لابوبو ڈولز عالمی سطح پر مشہور ہیں اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں بھی دیکھی جا چکی ہیں۔ اس گڑیا کے بلائنڈ باکسز نے شاپنگ کا نیا رجحان قائم کیا، جس میں ڈول کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا اور خریداروں کو سرپرائز ملتا ہے۔ سونی پکچرز کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں کہ بچوں کے لیے مقبول کردار پر فلم بنائی جائے۔ اس سے قبل کمپنی نے اینیمیشن ہٹ کے پاپ ڈیمن ہنٹرز اور جُمانجی جیسی شہرہ آفاق فلمیں بھی بنائی ہیں۔ لابوبو گڑیا نے دنیا بھر میں لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس گڑیا کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اسے خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار خریداری کے دوران جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے۔ پاپ مارٹ کمپنی کے مالک کی دولت میں لابوبو ڈولز کی فروخت کے باعث نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ چین کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس گڑیا کے ساتھ اب جیولری آئٹمز، بیگز اور شرٹس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو کمپنی کے منافع میں پہلے سے تین گنا اضافہ کر چکے ہیں۔
لابوبو گڑیا پر فلم بنانے کا اعلان، سونی پکچرز نے معاہدہ کر لیا
اقصی بلوچ
دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی لابوبو گڑیا اب بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرز نے اس گڑیا پر فلم بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلم کے لیے منصوبہ بندی کے مراحل ابھی جاری ہیں۔ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل کے طور پر لابوبو کو متعارف کروایا جائے گا۔
چینی کمپنی پاپ مارٹ کی تیار کردہ لابوبو ڈولز عالمی سطح پر مشہور ہیں اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں بھی دیکھی جا چکی ہیں۔ اس گڑیا کے بلائنڈ باکسز نے شاپنگ کا نیا رجحان قائم کیا، جس میں ڈول کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا اور خریداروں کو سرپرائز ملتا ہے۔
سونی پکچرز کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں کہ بچوں کے لیے مقبول کردار پر فلم بنائی جائے۔ اس سے قبل کمپنی نے اینیمیشن ہٹ کے پاپ ڈیمن ہنٹرز اور جُمانجی جیسی شہرہ آفاق فلمیں بھی بنائی ہیں۔
لابوبو گڑیا نے دنیا بھر میں لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ اس گڑیا کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ اسے خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار خریداری کے دوران جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے۔
پاپ مارٹ کمپنی کے مالک کی دولت میں لابوبو ڈولز کی فروخت کے باعث نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ چین کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس گڑیا کے ساتھ اب جیولری آئٹمز، بیگز اور شرٹس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو کمپنی کے منافع میں پہلے سے تین گنا اضافہ کر چکے ہیں۔


