پودوں کا حیرت انگیز راز: بھنورے پھولوں تک کیسے پہنچتے ہیں؟

پودوں کا حیرت انگیز راز: بھنورے پھولوں تک کیسے پہنچتے ہیں؟

امریکی سائنس دانوں نے پودوں کی دنیا سے جڑا ایک حیران کن راز دریافت کر لیا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق کچھ قدیم پودے زر افشانی (Pollination) کے لیے نہ تو رنگ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی خوشبو، بلکہ وہ حرارت کو اشارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ پولینیشن کے قدیم ترین طریقوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائیکڈز (Cycads) نامی پودوں کی ایک قدیم قسم، جو جراسک دور سے تقریباً بغیر تبدیلی کے موجود ہے، اپنے مخروطی پھولوں میں خود حرارت پیدا کرتی ہے۔ حرارت سے بھنورے متوجہ ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق ان پودوں میں حرارت ایک قدرتی روزانہ کے نظام کے تحت بڑھتی اور کم ہوتی ہے، جسے بھنورے محسوس کر لیتے ہیں۔ نر کونز دوپہر کے بعد گرم ہونا شروع ہوتے ہیں، جبکہ مادہ کونز چند گھنٹوں بعد حرارت خارج کرتے ہیں۔ اس ترتیب سے بھنورے پہلے نر پھولوں پر جاتے ہیں اور پھر مادہ پھولوں کی طرف منتقل ہو کر زر افشانی کا عمل مکمل کرتے ہیں۔ جینیاتی گھڑی کا کردار تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ پورا نظام باہر کے موسم یا روشنی پر نہیں بلکہ پودوں کے اندر موجود ایک جینیاتی گھڑی کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔ AOX1 نامی جین پودے کی توانائی کو براہِ راست حرارت میں تبدیل کرتا ہے۔ دوسری جانب، بھنوروں کے اینٹینا میں موجود حساس نظام TRPA1 آئن چینل کے ذریعےانفراریڈ حرارت کو محسوس کرتا ہے، جس سے وہ پودوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ پولینیشن کا قدیم نظام ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ حرارت بھی پولینیشن کا ایک مؤثر ذریعہ ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں سائیکڈز کی صرف 300 اقسام باقی رہ گئی ہیں اور ان میں سے اکثر کو معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ تحقیق کی سربراہ وینڈی ویلینسیا مونٹویا کے مطابق یہ دریافت پودوں اور حشرات کے درمیان رابطے کے ایک نئے پہلو کو سامنے لاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک رنگ اور خوشبو کو ہی زر افشانی کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ انفراریڈ حرارت بھی ایک خاموش مگر طاقتور اشارہ ہو سکتی ہے۔

پودوں کا حیرت انگیز راز: بھنورے پھولوں تک کیسے پہنچتے ہیں؟

 

رپورٹ: اقصی بلوچ

امریکی سائنس دانوں نے پودوں کی دنیا سے جڑا ایک حیران کن راز دریافت کر لیا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق کچھ قدیم پودے زر افشانی (Pollination) کے لیے نہ تو رنگ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی خوشبو، بلکہ وہ  حرارت کو اشارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ پولینیشن کے قدیم ترین طریقوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے  سائنس میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائیکڈز (Cycads)  نامی پودوں کی ایک قدیم قسم، جو جراسک دور سے تقریباً بغیر تبدیلی کے موجود ہے، اپنے مخروطی پھولوں میں خود حرارت پیدا کرتی ہے۔

حرارت سے بھنورے متوجہ ہوتے ہیں
ماہرین کے مطابق ان پودوں میں حرارت ایک قدرتی روزانہ کے نظام کے تحت بڑھتی اور کم ہوتی ہے، جسے بھنورے محسوس کر لیتے ہیں۔
نر کونز دوپہر کے بعد گرم ہونا شروع ہوتے ہیں، جبکہ مادہ کونز چند گھنٹوں بعد حرارت خارج کرتے ہیں۔ اس ترتیب سے بھنورے پہلے نر پھولوں پر جاتے ہیں اور پھر مادہ پھولوں کی طرف منتقل ہو کر زر افشانی کا عمل مکمل کرتے ہیں۔

 جینیاتی گھڑی کا کردار
تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ پورا نظام باہر کے موسم یا روشنی پر نہیں بلکہ پودوں کے اندر موجود ایک جینیاتی گھڑی  کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔
AOX1  نامی جین پودے کی توانائی کو براہِ راست حرارت میں تبدیل کرتا ہے۔
دوسری جانب، بھنوروں کے اینٹینا میں موجود حساس نظام  TRPA1 آئن چینل کے ذریعےانفراریڈ حرارت کو محسوس کرتا ہے، جس سے وہ پودوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

 

 پولینیشن کا قدیم نظام
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ حرارت بھی پولینیشن کا ایک مؤثر ذریعہ ہو سکتی ہے۔
دنیا بھر میں سائیکڈز کی صرف 300 اقسام  باقی رہ گئی ہیں اور ان میں سے اکثر کو معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔
تحقیق کی سربراہ  وینڈی ویلینسیا مونٹویا  کے مطابق یہ دریافت پودوں اور حشرات کے درمیان رابطے کے ایک نئے پہلو کو سامنے لاتی ہے۔

 


ان کا کہنا ہے کہ اب تک رنگ اور خوشبو کو ہی زر افشانی کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ انفراریڈ حرارت بھی ایک خاموش مگر طاقتور اشارہ  ہو سکتی ہے۔


Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila