چائلڈ پروٹیکشن اور ایم ایچ پی ایس ایس پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چائلڈ پروٹیکشن اور ایم ایچ پی ایس ایس پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اینڈ بیہیویئرل سائنسز نے یونیسف کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن اور مینٹل ہیلتھ اینڈ سائیکو سوشل سپورٹ پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں مختلف اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں کیس مینجمنٹ، ریفرل میکنزم، قانونی حقوق، اور بچوں کی ذہنی صحت سے متعلق اہم نکات پر تربیت دی گئی۔

رپورٹ:سیدہ نتاشا

بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اینڈ بیہیویئرل سائنسز  نے یونیسف کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن اور مینٹل ہیلتھ اینڈ سائیکو سوشل سپورٹ کے موضوع پر تین روزہ جامع تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ میں پولیس، وکلاء،  ایمرجنسی رسپانس، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور محکمۂ صحت کے افسران سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
تربیت کے دوران بلوچستان میں بچوں کے تحفظ، ذہنی صحت کی اہمیت اور سائیکو سوشل سپورٹ کے مؤثر نظام کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ، ریفرل میکنزم، فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے عملی طریقۂ کار پر خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی آئی پی پی ایس پروفیسر ڈاکٹر حضرت علی خان اور پراجیکٹ کنسلٹنٹ شیرباز مری نے اپنے خطابات میں کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے مختلف محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں بی آئی پی بی ایس کے ماہرین نفسیات اور سائکاٹرسٹس کی شمولیت بچوں کی ذہنی و نفسیاتی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
قانونی ماہر عبدالحئی ایڈووکیٹ نے شرکاء کو بچوں سے متعلق قوانین، ان کے بنیادی حقوق اور قانونی تحفظ کے تقاضوں سے آگاہ کیا۔ تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Related News

Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia