ٹک ٹاک نے نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف کرا دیا
ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر نیئر بائی فیڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے لوگ اپنے اردگرد کے مقامات، سرگرمیوں اور مقامی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے علاقے کی نئی جگہوں کی دریافت اور مقامی تخلیق کاروں کے مواد کو بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر پہلی مرحلے میں برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کی آزمائش سب سے پہلے 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں کی گئی تھی، جسے کچھ وقت بعد روک دیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر کو دوبارہ چند ممالک میں متعارف کر دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ نیئر بائی فیڈ میں صارفین کو ویڈیوز ان کی لوکیشن، ویڈیو کے موضوع اور اپ لوڈ ٹائم کی بنیاد پر دکھائی جائیں گی۔ اس میں سیاحت، ایونٹس، کھانوں اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز شامل ہوں گی۔ یہ فیچر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے شہر یا علاقے کے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ لوکیشن شیئر کرنا لازمی نہیں ہوگا، اور یہ آپشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن آن کرے گا تو ٹک ٹاک GPS کی مدد سے مقامی مواد دکھائے گا۔ کم عمر صارفین یعنی 18 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹس کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ، فرینڈز یا ’اونلی یو‘ پر سیٹ اکاؤنٹس کا مواد بھی اس فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔ اگر کوئی صارف کسی دوسرے شہر کے مقامی ویڈیوز دیکھنا چاہے تو وہ لوکیشن نیم کے ذریعے اپنی لوکیشن تبدیل کر سکے گا۔
ٹک ٹاک نے نیا نیئر بائی فیڈ فیچر متعارف کرا دیا
اقصی بلوچ
ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر نیئر بائی فیڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے لوگ اپنے اردگرد کے مقامات، سرگرمیوں اور مقامی مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے علاقے کی نئی جگہوں کی دریافت اور مقامی تخلیق کاروں کے مواد کو بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر پہلی مرحلے میں برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کی آزمائش سب سے پہلے 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں کی گئی تھی، جسے کچھ وقت بعد روک دیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر کو دوبارہ چند ممالک میں متعارف کر دیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ نیئر بائی فیڈ میں صارفین کو ویڈیوز ان کی لوکیشن، ویڈیو کے موضوع اور اپ لوڈ ٹائم کی بنیاد پر دکھائی جائیں گی۔ اس میں سیاحت، ایونٹس، کھانوں اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز شامل ہوں گی۔ یہ فیچر ویڈیوز پوسٹ کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے شہر یا علاقے کے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ لوکیشن شیئر کرنا لازمی نہیں ہوگا، اور یہ آپشن صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اگر کوئی صارف اپنی لوکیشن آن کرے گا تو ٹک ٹاک GPS کی مدد سے مقامی مواد دکھائے گا۔
کم عمر صارفین یعنی 18 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹس کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ، فرینڈز یا ’اونلی یو‘ پر سیٹ اکاؤنٹس کا مواد بھی اس فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔ اگر کوئی صارف کسی دوسرے شہر کے مقامی ویڈیوز دیکھنا چاہے تو وہ لوکیشن نیم کے ذریعے اپنی لوکیشن تبدیل کر سکے گا۔

