محکمۂ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کا شفاف عمل مکمل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

محکمۂ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کا شفاف عمل مکمل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمۂ خزانہ میں 111 بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے، جس پر کامیاب اور فیل دونوں امیدواروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں نوکریاں اب صرف میرٹ پر دی جائیں گی اور سفارش و رشوت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمۂ خزانہ بلوچستان میں 111 آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور عوامی اعتماد کے ساتھ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو صوبے میں گورننس اور شفافیت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے دوران نہ صرف کامیاب امیدوار مطمئن نظر آئے بلکہ فیل امیدواروں نے بھی شفافیت کی گواہی دی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے ہر نوجوان کو اس کا حق دیا جائے گا اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں سفارش اور رشوت کے کلچر کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا جائے گا اور آئندہ تمام محکمہ جاتی بھرتیاں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق مکمل میرٹ پر کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈویژن اور ضلعی سطح پر ڈیجیٹل بھرتیوں کا نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ ہر مرحلہ عوام دوست اور قابلِ نگرانی ہو۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “سرفراز کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دے گا، عوام سے کیا گیا ہر وعدہ ہر صورت نبھاؤں گا۔”
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں نوکریاں نہ پہلے بکیں گی اور نہ آئندہ کبھی بکنے دی جائیں گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling