بلوچستان میں جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس والے مسافر کوچز کی نشاندہی، وارننگ جاری
کوئٹہ : صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پی ٹی اے وحید شریف عمرانی کی ہدایت پر طور ناصر کراس پر مسافر کوچز، ٹرالرز اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران اکثر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی پائے گئے۔ حکام نے مالکان کو وارننگ دی اور ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے لیے اصلی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکام نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں میں دو ڈرائیور رکھنے، سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی سختی سے پابندی کی جائے تاکہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
بلوچستان میں جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس والے مسافر کوچز کی نشاندہی، وارننگ جاری
کوئٹہ : صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پی ٹی اے وحید شریف عمرانی کی ہدایت پر طور ناصر کراس پر مسافر کوچز، ٹرالرز اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران اکثر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی پائے گئے۔ حکام نے مالکان کو وارننگ دی اور ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے لیے اصلی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ حکام نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں میں دو ڈرائیور رکھنے، سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی سختی سے پابندی کی جائے تاکہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔