جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر کی صدارت میں منعقد

جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر کی صدارت میں منعقد

جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، مالی اور انتظامی امور سمیت مختلف پالیسی معاملات کی منظوری دی گئی اور جامعہ کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس سنڈیکیٹ ہال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ سے متعلق اہم تعلیمی، مالی
اور انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام الرزاق شاہوانی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار خوشال خان، فنانس ڈپارٹمنٹ سے محمد بشیر کاکڑ، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان جانزیب خان مندوخیل، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سنڈیکیٹ ممبران اور جامعہ کے افسران نے شرکت کی۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں اکیڈمک کونسل، فنانس و پلاننگ کمیٹی اور سلیکشن بورڈز کے اجلاسوں کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ مالیاتی معاملات، فیکلٹی سے متعلق امور، تدریسی پروگرامز، پالیسیوں کی نظرثانی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان تعلیمی ترقی، شفاف مالیاتی نظام اور مؤثر گورننس کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے سنڈیکیٹ ممبران کے مثبت اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے جامعہ کو تحقیق و تدریس کے میدان میں مزید آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سنڈیکیٹ ممبران نے جامعہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے وائس چانسلر کی قیادت کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related News

Empowering Youth Through Technology: PM Laptop Scheme Phase-IV Continues Across Balochistan
Empowering Youth Through Technology: PM Laptop Scheme Phase-IV Continues Across Balochistan
Balochistan Students Participate in International Kangaroo Math Competition for the First Time
Balochistan Students Participate in International Kangaroo Math Competition for the First Time
Balochistan Board Announces Matric Annual Examination 2026 Results
Balochistan Board Announces Matric Annual Examination 2026 Results
Education on Wheels: Book Vans and Science Rides Transform Learning in Balochistan
Education on Wheels: Book Vans and Science Rides Transform Learning in Balochistan
All Government Schools in Gwadar District Made Functional, Major Progress in Education Reforms
All Government Schools in Gwadar District Made Functional, Major Progress in Education Reforms
gwadar university event
gwadar university event