واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ آسان طریقے جان لیں
پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں عام شہری، بزرگ، خواتین، طلبہ اور کاروباری افراد اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے محروم ہو رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک آگاہی ویڈیو میں عوام کو واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ اور اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک ہوتا ہے؟ اکثر صارفین کو کسی جاننے والے کے نام سے پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ویریفائی کرنا ہے یا پھر 6 ہندسوں کا کوڈ بھیج دیں۔ بعض اوقات یہ پیغام کسی دوست یا رشتہ دار کے نمبر سے آتا ہے جس کا اکاؤنٹ پہلے ہی ہیک ہو چکا ہوتا ہے۔ لوگ لاعلمی یا جلدی میں وہ کوڈ شیئر کر دیتے ہیں، جس کے بعد ہیکر مکمل طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر قابض ہو جاتا ہے۔ یاد رکھیں، واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے تو سب سے پہلے اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کریں۔ اس کے بعد وہی موبائل نمبر درج کریں جو پہلے واٹس ایپ پر رجسٹرڈ تھا۔ نمبر ڈالنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ موصول ہوگا، یہ کوڈ درج کریں۔ زیادہ تر کیسز میں اسی مرحلے پر ہیکر کی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔ ساتھ ہی اپنے دوستوں اور گھر والوں کو کسی دوسرے نمبر سے اطلاع دیں کہ اگر آپ کے نام سے کوئی مشکوک پیغام آئے تو اس پر عمل نہ کریں۔ اکاؤنٹ بحال نہ ہو تو کیا کریں؟ اگر اکاؤنٹ فوری طور پر بحال نہ ہو سکے تو پریشان نہ ہوں۔ واٹس ایپ 7 دن بعد صارف کو بغیر پن کے لاگ ان ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، بشرطیکہ سم کارڈ صارف کے پاس موجود ہو۔ احتیاطی تدابیر ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو خود آن کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام سے دور رہیں تاکہ ہیکنگ سے بچا جا سکے۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ آسان طریقے جان لیں
رپورٹ: اقصی بلوچ
پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں عام شہری، بزرگ، خواتین، طلبہ اور کاروباری افراد اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے محروم ہو رہے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک آگاہی ویڈیو میں عوام کو واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ اور اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک ہوتا ہے؟
اکثر صارفین کو کسی جاننے والے کے نام سے پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ویریفائی کرنا ہے یا پھر 6 ہندسوں کا کوڈ بھیج دیں۔ بعض اوقات یہ پیغام کسی دوست یا رشتہ دار کے نمبر سے آتا ہے جس کا اکاؤنٹ پہلے ہی ہیک ہو چکا ہوتا ہے۔
لوگ لاعلمی یا جلدی میں وہ کوڈ شیئر کر دیتے ہیں، جس کے بعد ہیکر مکمل طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر قابض ہو جاتا ہے۔ یاد رکھیں، واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟
اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے تو سب سے پہلے اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کریں۔ اس کے بعد وہی موبائل نمبر درج کریں جو پہلے واٹس ایپ پر رجسٹرڈ تھا۔
نمبر ڈالنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ موصول ہوگا، یہ کوڈ درج کریں۔ زیادہ تر کیسز میں اسی مرحلے پر ہیکر کی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔
ساتھ ہی اپنے دوستوں اور گھر والوں کو کسی دوسرے نمبر سے اطلاع دیں کہ اگر آپ کے نام سے کوئی مشکوک پیغام آئے تو اس پر عمل نہ کریں۔
اکاؤنٹ بحال نہ ہو تو کیا کریں؟
اگر اکاؤنٹ فوری طور پر بحال نہ ہو سکے تو پریشان نہ ہوں۔ واٹس ایپ 7 دن بعد صارف کو بغیر پن کے لاگ ان ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، بشرطیکہ سم کارڈ صارف کے پاس موجود ہو۔
احتیاطی تدابیر
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو خود آن کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام سے دور رہیں تاکہ ہیکنگ سے بچا جا سکے۔