چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا نیا ریکارڈ

چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا نیا ریکارڈ

چین میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی۔ یہ تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا۔ آزمائشی سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام وزن رکھنے والی ٹرین کو انتہائی کم وقت میں اس حیران کن رفتار تک پہنچایا گیا۔ ٹرین نے اس رفتار کے بعد محفوظ طریقے سے خود کو روک لیا، اور اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔ میگ لیو ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹری سے اوپر معلق رہتی ہے، جس سے رگڑ بالکل ختم ہو جاتی ہے اور غیر معمولی رفتار حاصل کرنا ممکن ہوتا ہے۔ یہ ٹیم گزشتہ دس برس سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں کیے گئے ایک سابقہ تجربے میں یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر چکی تھی۔

چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا نیا ریکارڈ

رپورٹ:  اقصی بلوچ 

چین میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی۔

یہ تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا۔ آزمائشی سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام وزن رکھنے والی ٹرین کو انتہائی کم وقت میں اس حیران کن رفتار تک پہنچایا گیا۔

ٹرین نے اس رفتار کے بعد محفوظ طریقے سے خود کو روک لیا، اور اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔

میگ لیو ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹری سے اوپر معلق رہتی ہے، جس سے رگڑ بالکل ختم ہو جاتی ہے اور غیر معمولی رفتار حاصل کرنا ممکن ہوتا ہے۔

یہ ٹیم گزشتہ دس برس سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں کیے گئے ایک سابقہ تجربے میں یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر چکی تھی۔

Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila