دنیا رنگوں سے بھری ہوئی ہے۔ کہیں مور اپنے نیلے سبز پروں سے نظارے بکھیرتا ہے تو کہیں سبز مینڈک، رنگ برنگی مچھلیاں پانی میں تیرتی ہیں۔ قدرت نے ہر جانور کو کسی نہ کسی رنگ سے نوازا ہے ، ان کے رنگوں کے پیچھے چھپی کہانیاں بہت دلچسپ ہیں۔جو نہ صرف ان کی پہچان ہے بلکہ اس ماحول کے مطابق ایک خاص مقصد بھی رکھتا ہے۔ مگر کچھ جانور ایسے بھی ہیں جن میں یہ شوخ رنگ نہیں ہوتے، ان کے جسم صرف سیاہ اور سفید ہوتے ہیں۔جو نہ صرف ان کی پہچان ہے بلکہ اس ماحول کے مطابق ایک خاص مقصد بھی رکھتا ہے۔ ایسے جانوروں میں سب سے نمایاں نام زیبرا کا ہے، جس کی سیاہ اور سفید دھاریاں ہمیشہ سے انسانوں کے لیے تجسس کا باعث رہی ہیں۔
کیا یہ دھاریاں صرف خوبصورتی ہیں یا ان کے پیچھے سائنس کا کوئی راز چھپا ہے؟
آئیے جانتے ہیں۔زیبرا کے سیاہ اور سفید رنگ فطرت کی حیران کن ترکیب
زیبرا زیادہ تر افریقہ کے میدانوں اور جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ یہ گھوڑے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے، مگر اپنی منفرد رنگت کی وجہ سے دوسروں سے بالکل مختلف نظر آتا ہے۔ زیبرا کا جسم مضبوط، ٹانگیں لمبی اور دوڑنے میں تیز ہوتی ہیں۔ وہ خطرہ محسوس کرتے ہی تیزی سے بھاگ نکلتا ہے، اور اس کی رفتار شکاری جانوروں کو دھوکہ دے دیتی ہے۔زیبرا ایک سماجی جانور ہے۔ یہ جھنڈ میں رہنا پسند کرتا ہے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہمیشہ متحرک رہتا ہے۔ جب جھنڈ پر کوئی خطرہ آتا ہے تو زیبرا ایک دوسرے کو خبردار کرتے ہیں اور مل کر دشمن سے بچاؤ کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیبرا کے جسم پر بنی سیاہ اور سفید لکیریں صرف خوبصورتی کے لیے نہیں ہوتیں۔انگلینڈ کی برسٹل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق زیبرا کی دھاریاں کیڑوں کے کاٹنے سے بچاتی ہیں۔ماہرین نے دیکھا کہ خون چوسنے والی مکھیاں جیسے ہارس فلائیز دھاری دار جسم کے قریب آ کر الجھ جاتے ہیں،کیونکہ ان مکھیوں کی آنکھیں کمزور ہوتی ہیں۔ جب وہ زیبرا کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ کوئی ٹھوس جسم ہے یا روشنی کا پیٹرن، اور یوں وہ اس پر بیٹھنے کے بجائے اڑ جاتی ہیں۔یعنی زیبرا کی سیاہ سفید رنگت اس کے لیے ایک قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔
جب زیبرے ریوڑ کی شکل میں دوڑتے ہیں تو ان کی دھاریاں ایک دوسرے میں گھل مل جاتی ہیں۔دور سے دیکھنے والے شیر یا چیتے کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سا زیبرا الگ ہے۔یوں ان دھاریوں کی مدد سے زیبرا شکاریوں کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہتا ہے۔یہ دھاریاں ان کے لیے چھلاورن (camouflage) کی طرح کام کرتی ہیں، جو فطرت کا ایک نہایت حسین تحفہ ہے۔اور افریقہ کے گرم موسم میں زیبرا کے جسم پر موجود دھاریاں درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔سیاہ حصہ سورج کی گرمی کو جذب کرتا ہے جبکہ سفید حصہ روشنی کو واپس منعکس کر دیتا ہے۔یہ دونوں مل کر ایک ہلکی ہوا پیدا کرتے ہیں جو زیبرا کے جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے۔یوں ان دھاریوں کی بدولت زیبرا قدرتی طور پر گرمی سے محفوظ رہتا ہے،اور قدرتی ایئرکنڈیشن کا کام کرتے ہیں۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر زیبرا کی دھاریاں منفرد ہوتی ہیں۔بلکل ویسے جیسے انسان کے فنگر پرنٹس الگ ہوتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق زیبرا اپنی دھاریوں سے ایک دوسرے کو پہچان لیتے ہیں،یوں یہ دھاریاں ان کی شناخت اور سماجی تعلقات کا حصہ بھی ہیں۔
زیبرا کی سیاہ اور سفید دھاریاں صرف خوبصورتی نہیں بلکہ سائنس، ماحول اور فطرت کے کامل امتزاج کی مثال ہیں۔یہ رنگ اسے گرمی، کیڑوں اور شکاریوں سے بچاتے ہیں،اسے پہچان دیتے ہیں، اور قدرتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ رکھتے ہیں۔
شکاریوں سے بچنے کا طریقہ
پانڈا کا رنگ بھی سیاہ اور سفید ہوتا ہے۔ چین کے برفیلے جنگلات میں جب برف اور درختوں کے سائے مل کر سیاہ و سفید منظر بناتے ہیں تو پانڈا ان کے درمیان چھپ جاتا ہے۔
اسی طرح سمندری جانور جیسے پینگوئن ، اپنے سفید پیٹ اور کالے پروں کے ذریعے پانی میں گھل مل جاتے ہیں۔ اوپر سے دیکھو تو وہ سیاہ لگتے ہیں، نیچے سے دیکھو تو آسمان جیسے سفید۔ یہ رنگ ان کے لیے قدرتی حفاظت بن جاتا ہے۔
خطرے کا اشارہ
کچھ جانوروں کا سیاہ اور سفید رنگ دوسروں کے لیے خطرے کی علامت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سکنک ، جو اپنی بدبو دار رطوبت کے لیے مشہور ہے۔
جب کوئی شکاری اسے دیکھتا ہے تو وہ فوراً سمجھ جاتا ہے کہ یہ جانور نقصان پہنچا سکتا ہے، یوں وہ حملہ کرنے سے باز رہتا ہے۔ یعنی رنگ یہاں خبردار کرنے کا کام کرتا ہے۔
اپنے ساتھیوں سے بات چیت
کچھ جانور ان رنگوں کو اشاروں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ لیمر کی دم سیاہ اور سفید دھاری دار ہوتی ہے۔ جب وہ گروپ کی شکل میں چلتے ہیں تو اپنی دم اوپر رکھتے ہیں تاکہ دوسرے لیمرز انہیں پہچان سکیں اور راستے میں ساتھ رہیں۔ یہ فطرت کا ایک خوبصورت انداز ہے کہ رنگ صرف دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ بات چیت کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔
فطرت کی اپنی سمجھ
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیاہ اور سفید رنگ جانوروں کے جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ سیاہ رنگ گرمی کو جذب کرتا ہے جبکہ سفید رنگ اسے روکتا ہے۔
مگر پھر بھی، ان رنگوں کے بارے میں حتمی جواب کسی کے پاس نہیں۔ ہر جانور کی کہانی الگ ہے، ہر نظریہ ایک پہلو دکھاتا ہے۔
آخر میں سچ یہی ہے کہ فطرت کے رنگوں کے پیچھے سائنس کے پاس کبھی بھی سیاہ یا سفید جواب نہیں ہوتا۔
کبھی یہ رنگ تحفظ بن جاتے ہیں، کبھی خطرے کی علامت، اور کبھی محبت یا ہم آہنگی کا اشارہ۔
یہی فطرت کا حسن ہے جو ہر رنگ میں، چاہے وہ سیاہ ہو یا سفید، ایک نئی کہانی سنا دیتا ہے۔
سردیوں کی آغاز کے ساتھ ہی ٹھنڈی ہوائیں خنکی کا احساس اونی ملبوسات اور سنہری دھوپ کا تحفہ ہمارے موسم کا حصہ بن جاتی ہے وہیں بالوں کی حالت بھی بدلنے لگتی ہے انسان کی آدھی پرسنلٹی اسکے سر کے بالوں میں ہوتی ہے سر کے بال انسان کی شناخت اور سخاوت کا گہرا جزو ہے اوسطاً ایک انسان کے بال دو سے پانچ ملین کے درمیان ہوتے ہیں جن میں سے 100٫000 سر کی جلد پر ہوتے ہیں اور روزانہ ہر انسان کے 60 سے 70 بال گرتے ہیں سوتے ہوئے کنگھی کرتے ہوئے یہ ایک نارمل فینومنا ہے جیسے روزانہ درخت سے پتے گرتے ہیں ویسے ہی بال بھی روز گرتے ہیں لیکن عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سردیوں میں بال بے رونق خشک خشناک اور جھڑنے لگتے ہیں جس کی شکایت ہر عمر کی خواتین اور مرد کرتے ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم میں بالوں کا خشک اور بے جان ہونا ایک عام مسئلہ ہے سردیوں میں بال سورج کی شعاعوں سے متاثر ہوتے ہیں ہوا میں نمی کا تناسب کم یا زیادہ ہوتا ہے جس سے بال اپنی قدرتی نمی برقرار نہیں رکھ پاتے یوں بال بےجان دو منہے ہے کہ شکار اور الجھے ہوئے محسوس ہوتے ہے عموماً ہم سردیوں میں پانی بھی کم پیتے ہیں کیونکہ پیاس کم لگتی ہے مگر جسم کو نمی اتنی ہی ضروری رہتی ہے جتنی گرمیوں میں ہوتی ہے جو پانی جسم کو مناسب مقدار میں نہیں ملتا ہے تو اس کا سب سے بڑا اثر پہلے بالوں ٫ جلد اور کھوپڑی پر پڑتا ہے سردی میں پانی کم پینے کی وجہ سے بال اپنی قدرتی نمی کھو دیتے ہیں جس کے باعث بال خشک کھردرے اور بے جان نظر اتے ہیں اور جب کھوپڑی نمی سے محروم ہو جاتی ہے تو اس میں خشکی اور سفید چھلکے ظاہر ہونے لگتے ہیں جس سے ٹرینڈرف بڑھتا ہے پانی خون کی روانگی بہتر بناتا ہے اور پانی کم پینے سے کھوپڑی تک غذائیت کم پہنچتی ہے بال لمبے ہونے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور پھر ڈی ہائڈریشن کی وجہ سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور اسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں اسی وجہ سے دومہیے زیادہ بنتے ہیں سردیوں میں ہمیں پیاس کم لگتی ہے پھر بھی انسان کو 7 سے 8 گلاس روزانہ پانی پینا چاہیے یہ نہ صرف صحت بلکہ بالوں کی چمک مضبوطی اور بڑھوتری کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ پانی بالوں کے لیے قدرتی موسٹرائز ہے کا کام کرتا ہے دوسری طرف سردیوں میں زیادہ تر لوگ گرم پانی سے نہاتے ہیں گرم پانی وقتی سکون تو دیتا ہے لیکن یہ بالوں کا قدرتی تیل کو ختم کر دیتا ہے جو بالوں کو نرمی اور چمک فرام کرتا ہے جس طرح سردیوں میں لوگ بالوں کو روزانہ نہیں دھوتے ہیں نہ ہی بالوں کی صفائی کا خیال بھی رکھتے ہیں جب ایک دن بالوں میں تیل لگاتے ہیں تین چار دن لگا رہنے دیتے ہیں اور یہی بال گرنے کی وجہ بن جاتی ہے جیسے گرمیوں میں ہم اپنے بالوں کی حفاظت رکھتے ہیں سردیوں میں بھی ہمیں ویسے ہی بالوں کی حفاظت رکھنی چاہیے اسی طرح سردیوں میں گھروں اور کمروں میں ہیٹرز کا زیادہ استعمال اور مسلسل گرمی ڈالنے والے الات سٹریٹنر ڈرائیر کا زیادہ استعمال بالوں کی جڑوں اور سطح دونوں کو نقصان پہنچاتا ہے تو ان سب مسائل کو ہمیں کیسے مین ٹین رکھنا ہے یا ہماری روٹین ڈائٹ پلین کیسی ہونی چاہیے جس میں ہم اپنے بالوں کو فزینس یا ڈیمج ہونے سے حفاظت کریں ہم شروعات لیتے ہیں جب ہم بالوں کو شیمپو کرتے ہیں تو شیمپو ہمارے بالوں کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ مارکیٹ میں مختلف طرح کے شیمپو دستیاب ہوتے ہیں جو ڈرائے بالوں٫ آئلی بالوں یا نارمل بالوں اور کلر بالوں کے لیے ہوتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بالوں کے مطابق شیمپو کا استعمال کریں جس طرح ہم فیس واش اپنی سکن کے مطابق استعمال کرتے ہیں ویسے ہی شیمپو بھی ہمیں بالوں کے مطابق استعمال کرنا چاہیے اور شیمپو میں بھی دو طرح کے شیمپو ہوتے ہیں ایک ڈیلی استعمال شیمپو ہوتے ہیں اور دوسرا ڈیپ کلیننگ شیمپو ہوتے ہیں جو کلیننگ شیمپو ہوتے ہیں وہ ہمارے بالوں کی گہرائی سے صفائی کرتے ہیں اور وہی ہمارے بالوں کا نیچرلی ائل بھی ختم کر لیتے ہیں اسی لیے ان کا استعمال جو ہے ہمیں مناسب مقدرار میں کرنا چاہیے لیکن جو ڈیلی شیمپو ہوتے ہیں وہ بھی ڈیلی کے لیے نہیں ہوتے عام طور پر لوگ روزانہ شیمپو کا استعمال کرتے ہیں حتی کہ بہت سے لوگ دو سے تین بار بالوں کو شیمپو کر رہے ہیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہفتے میں دو سے تین بار شیمپو کا استعمال کرنا چاہئیے اور ساتھ میں پانی کا نارمل پانی کا استعمال کریں ہے اس کے بعد ہمیں کنڈیشنر کا استعمال کرنا چائیے اور کنڈیشنر بھی دو٫ تین طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ کنڈیشنر جو ہر شیمپو کے بعد نارمل استعمال کرتے ہیں جیسے ڈیلی استعمال کا کنڈیشنر کہا جاتا ہے اس کا استعمال ہم جب بھی بال واش کرتے ہیں تو دو سے تین منٹ تک بالوں پر لگا رہے دیتے ہیں اور بالوں کے مڈل لینتھ سے لگانا شروع کرتے ہیں اس کو بالو ں کی جڑوں میں نہیں لگاتے ہیں کیونکہ جڑوں میں لگانے سے بال فریزینس اور ائلی ہوتے ہیں ایک کنڈیشنر جو ہوتے ہیں وہ ڈیپ کنڈیشنر کہلاتے ہیں یہ مزید ہمارے بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے اور موئسچرائز کا کام کرتا ہے اور اس کو زیادہ دیر تک بل لوں پر لگائے رکھتے ہیں اور جو کچھ کنڈیشنرز ہوتے ہیں وہ لیونگ کنڈیشنرز کہلاتے ہیں یہ وہ کنڈیشنر ہوتے ہیں جو بال دھونے یا شیمپو کرنے کی عموما بعد لگائے جاتے ہیں اسی طرح جیسے ہم دوسرے کنڈیشنرز لگاتے ہیں لیکن اس کو ہم دوبارہ واش نہیں کرتے ہیں بلکہ یہ لگا رہتا ہے تو اسی طرح ہم مختلف کنڈیشنرز کا استعمال مختلف اوقات میں اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں تو یہ بالوں کی نمی کو واپسی کرتا ہے جو شیمپو کی وجہ سے بالوں کا کم ہو گیا ہوتا ہے اور ٹیکسر دینے میں مدد کرتا ہے ہیئر مارکس بھی ملتے ہیں جن کا بنیادی مقصد بالوں کی غذائیں پورا کرنا ہوتا ہے اس کو بھی ہمیں مہینے میں ایک تو استعمال کرنا چاہیے بالوں کے لیے مارکیٹ میں خاص قسم کے میڈیکیٹڈ اور نون میڈیکیٹڈ کریمز اور ائلز دستیاب ہیں جو کہ آپ بال دھونے کے بعد لگا سکتے ہیں تاکہ بالوں کو پروٹیکٹ کر سکے اور ان کو شائن اور نمی دیں سکے اس کے علاوہ جب ہم بال دھوتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر دفعہ ہیر ڈائیر نہ کریں بلکہ بالوں کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں جیسے نارملی ہوا میں خشک ہوتے ہے ہیر سٹریٹنرز یا گرم آلات ہوتے ہیں ان کا استعمال روز مرہ کی زندگی میں نہ کریں اور اگر اپ استعمال کرتے ہیں تو مارکیٹ میں ہیئر پروٹیکشن سیرم ٫ ہیر اسپرے بالوں کی حفاظت کے لیے ملتے ہیں جو کہ بالوں پر گرم آلات استعمال کرنے سے پہلے لگائے جاتے ہیں تاکہ بالوں کو ڈیمج ہونے سے پروٹیکٹ کریں ہمیشہ کوشش کریں کہ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں اکثر کچھ لوگوں کے بال کنگرالے ہوتے ہیں تو ان کو ضرورت ہوتی ہے کہ وہ گیلے بالوں میں کنگھی کریں تو ان کو بھی چاہیے کہ موٹے دانوں والی کنگی کا استعمال کریں کیونکہ باریک دانوں والی جو کنگی ہوتی ہے اسکے اندر بال الجھتے اور ٹوٹتے ہیں بالوں کو لے کر ہم مزید بات کریں جب فریزی جھرجھری ہو رہے ہیں تو اس کا جو بنیادی مسئلہ ہوتا ہے وہ ڈرائینیس خشکی ہوتی ہے ایسے میں بالوں کی حقیقی حفاظت تبھی ممکن ہے جب ہم قدرتی یا آرگینک طریقوں کو اپناتیں ہیں قدرت کے دیے گئے تیل ٫جڑی بوٹیاں اور غذائیں ہمارے بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتے ہیں ناریل زیتون بادام کلونجی کے تیل میں ے تیل ہم وزن مقدار میں مکس کر کے فارمولہ بنا کر استعمال کرتے ہیں تو یہ فارمولہ بالوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے کیونکہ جلد ناخن اور بالوں سے جڑے امراض کا علاج کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کے دانے انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے ان کی افادیت نہ صرف طب بلکہ سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت شدہ ہے جہاں کلونجیدی کے کھانے کے نتیجے میں مجموعی صحت ان گنت فوائد حاصل ہوتے ہیں وہی اس سے حاصل ہونے والے تیل کا براہ راست بھی بے حد مفید ہوتا ہے ماہرین کے مطابق خوبصورت اور مضبوط بال حاصل کرنے کے لیے ان کی جڑوں میں تیل کی ملش کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ گھر کے بڑے بزرگ بھی سر میں تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ماہرین کے مطابق کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط اور نمی فراہم کرتا ہے کلونجی کے تیل سے اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو مضبوط لمبے گنے اور ملائم ہوجاتے ہیں کلونجی کے تیل سے فارمولا تیل بنانے کے لیے ہم وزن میں سرسوں اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو اچھی طرح مکس کر لو اب اس میں سرسوں اور زیتون کے تیل کی ادھی مقدار میں بادام اور ناریل کا تیل ڈال کر شامل کر لیں اور نیم گرم کر کے دو سے تین چمچ کلونجی کی تیل شامل کر کے کانچ کی بوتل میں منقل کر لیں اس بوتل کو ایک ہفتے تک روزانہ کی بنیاد پر تیز دھوپ کی تپش میں رکھیں اور شام ہوتے ہی چھاؤں میں رکھ دیں ایک کے بعد اس کا استعمال شروع کرتے ہیں ہر بار اس تیل کے استعمال سے قبل ہے تیل میں وٹامن ای کے چند قطرے بھی ملا لیں بالوں کی گرنے کی تعداد اگر زیادہ ہو تو اس تیل میں باجرہ ڈال دو دن مزید دھوپ میں رکھ دیں اور بعد اذاں کا استعمال کریں گرتے بالوں کا علاج کے لیے اس تیل کا استعمال شرط ہے طریقہ استعمال شرط ہے بہترین نتائج کے لیے اس تیل کا استعمال کم از کم ہفتے میں دو بار ضرور کریں اور ایلوویرا اور مہندی جیسے اجزاء بالوں میں قدرتی نرمی اور چمک پیدا کرتے ہیں یہ وہ قدرتی تحفے ہیں جو بالوں کو ٹوٹنے گرنے اور بے رونق سے بچانے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں تاہم بالوں کی صحت صرف بیرونی نگہداشت پر منحصر نہیں، بلکہ اندرونی غذائیت بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا سردیوں میں بالوں کی مضبوطی کا دوسرا اہم راز ہے۔ پروٹین، آئرن، وٹامن ای، بایوٹن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور خوراک جیسے انڈے، مچھلی، دودھ، میوے، ہری سبزیاں اور پھل نہ صرف جسم کو توانائی دیتے ہیں بلکہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں یوں قدرتی نگہداشت اور صحت بخش غذا کا حسین امتزاج سردیوں میں بالوں کی خوبصورتی، چمک اور زندگی کو برقرار رکھنے کی بہترین ضمانت ہے۔ سردیوں میں بالوں کی حفاظت دراصل خود سے محبت اور اپنی فطری خوبصورتی کا احترام ہے۔ اگر ہم قدرتی طریقوں کو اپنائیں، مصنوعی کیمیکل سے بچیں اور اپنی غذا کو متوازن بنائیں تو بال نہ صرف موسم کی سختی برداشت کر سکتے ہیں بلکہ اپنی قدرتی چمک، نرمی اور جان بھی برقرار رکھتے ہیں۔
یہ موسم ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ خوبصورتی کا تعلق صرف ظاہری سنوار سے نہیں بلکہ روزمرہ کی دیکھ بھال، قدرتی عادات اور مثبت طرزِ زندگی سے بھی ہے۔
لہٰذا اس سرد موسم میں اپنے بالوں کو وہ توجہ دیں جس کے وہ مستحق ہیں — کیونکہ جب بال صحت مند ہوں تو شخصیت خود بخود نکھر جاتی ہے۔
مشہور فرانسیسی فلسفی مشل فوکو نے کہا تھا کہ “انسان ہمیشہ سے طاقت کا بھوکا رہا ہے۔ تاریخِ انسانیت گواہ ہے کہ بقاء کی جنگ کے بعد انسان نے ہمیشہ طاقت کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ وقت کے ساتھ طاقت کا مفہوم بدلتا گیا ۔ کبھی زمین طاقت کی علامت تھی، کبھی سرمایہ، اور آج کے دور میں نایاب معدنیات نے طاقت کا نیا روپ دھار لیا ہے۔
زراعتی دور میں طاقتور وہ سمجھا جاتا تھا جس کے پاس زمین اور جاگیریں زیادہ ہوں۔
پھر صنعتی انقلاب آیا اور کارخانوں، مشینوں اور سرمایہ داری نے طاقت کا نیا معیار طے کیا۔بیسویں صدی میں تیل (Petroleum) نے دنیا کی معیشت اور سیاست پر قبضہ جما لیا۔
اسی لیے اسے “تیل کی صدی” کہا جاتا ہے۔ جس ملک کے پاس تیل کے ذخائر تھے، وہ عالمی سیاست، معیشت اور ٹیکنالوجی پر حاوی تھا۔
لیکن اب دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے ، اکیسویں صدی کا دور نایاب معدنیات کا دور ہے۔ نایاب معدنیات (Rare Earth Minerals) دراصل 17 دھاتوں کا ایک مخصوص گروہ ہیں جو زمین کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔
یہ معدنیات مقدار میں بہت کم اور حاصل کرنے میں مشکل ہوتی ہیں، اسی لیے انہیں “نایاب” کہا جاتا ہے۔
نایاب معدنیات میں اہم عناصر یہ ہیں:
لیمیتھینیم (Lanthanum)، سیریم (Cerium)، نیوڈیمیم (Neodymium)، پرسیوڈیمیم (Praseodymium)، یورپیئم (Europium)، ڈیسپروسیئم (Dysprosium)، ٹربیئم (Terbium) وغیرہ شامل ہیں۔
یہ دھاتیں بظاہر عام نظر نہیں آتیں، مگر جدید دنیا کی تقریباً ہر ٹیکنالوجی انہی پر چل رہی ہے۔
یہ دھاتیں اکیسویں صدی کی معیشت اور طاقت کا انجن بن چکی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں (EVs) اور بیٹریز انہی معدنیات کے بغیر ممکن نہیں۔
ونڈ ٹربائنز اور سولر پینلز میں یہی عناصر توانائی پیدا کرنے کا بنیادی حصہ ہیں۔
موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر چپس، فائبر آپٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام بھی ان دھاتوں پر انحصار کرتے ہیں۔
حتیٰ کہ فوجی ٹیکنالوجی جیسے لڑاکا طیارے، میزائل سسٹمز اور ریڈار میں بھی ان کا استعمال لازمی ہے۔
اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ معدنیات “اکیسویں صدی کا طاقت کا سہارا” بن چکی ہیں۔
دنیا بھر میں ان معدنیات کی پیداوار پر چند ہی ممالک کا کنٹرول ہے۔
ان میں چین، امریکہ، آسٹریلیا، اور افریقہ کے بعض ممالک شامل ہیں۔
فی الحال چین سب سے آگے ہے جو دنیا کی تقریباً 60 تا 70 فیصد پیداوار برآمد کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چین اس میدان میں “طاقت کا مرکز” بن چکا ہے، جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ وہ چین پر اپنا انحصار کم کریں۔
امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر نایاب معدنیات کے شعبے میں برتری حاصل نہ کی گئی تو ٹیکنالوجی اور دفاع میں اس کی سپرمیسی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان نایاب معدنیات کے شعبے میں تعاون کے معاہدے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں ان قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔
اگر ان وسائل کو سائنسی اور پائیدار انداز میں دریافت کیا گیا تو پاکستان اس خطے میں معاشی و تکنیکی طاقت بن سکتا ہے۔
دنیا کی تاریخ ہمیشہ وسائل کے گرد گھومتی رہی ہے ۔ کبھی زمین، کبھی تیل، اور اب نایاب معدنیات۔
اگر بیسویں صدی تیل کی تھی تو اکیسویں صدی یقیناً نایاب معدنیات کی صدی ہوگی۔
آج جس کے پاس یہ وسائل ہیں، کل وہی دنیا کی معیشت، ٹیکنالوجی اور سیاست کی سمت متعین کرے گا۔
اگر ہم 1990 کی دہائی کا ایک عام مڈل کلاس گھر دیکھیں تو ایک خوبصورت منظر سامنے آتا ہے۔ شام کا وقت ہے، پاپا صوفے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے ہیں، امی اُن کے ساتھ دنیا بھر کی خبریں شیئر کر رہی ہیں۔ دس سال کی بیٹی ہوم ورک کرتے ہوئے میتھ کے سوالات والدین سے پوچھ رہی ہے، جبکہ تین سال کا بیٹا فرش پر بیٹھ کر اپنے کھلونوں سے کھیل رہا ہے۔ ہنسی مذاق، بات چیت، اور ایک مضبوط خاندانی رشتہ اس ماحول کو مکمل کر رہا ہے۔ سب ایک ہی جگہ، ایک دوسرے کے ساتھ ذہنی و جذباتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔
لیکن اب ذرا 2025 کی شام دیکھیے ، وہی گھر، وہی افراد، مگر منظر بالکل بدل چکا ہے۔ پاپا موبائل میں نیوز اسکرول کر رہے ہیں، امی کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سیریز دیکھنے میں مصروف ہیں، بیٹی انسٹاگرام کی اسٹوریز چیک کر رہی ہے، اور تین سال کا بیٹا یوٹیوب کے شورٹس میں گم ہے۔ چاروں ایک ہی جگہ موجود ہیں مگر ذہنی طور پر چار الگ دنیاؤں میں کھوئے ہوئے کوئی گفتگو نہیں، کوئی مسکراہٹ نہیں ،صرف موبائل اسکرین کی نیلی روشنی جو ان کے چہروں پر پڑتی ہے اور ان کے بیچ بڑھتی دوریوں کو واضح کرتی ہے۔
یہ منظر بظاہر عام لگتا ہے مگر درحقیقت یہ موبائل ایڈکشن کے بڑھتے اثرات کی ایک خاموش مگر تلخ تصویر ہے۔
ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا کو ایک کلک پر سمیٹ لیا ہے۔ وہی موبائل فون کا زیادہ استعمال ہمارے بچوں کی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ اس اسکرین کے پیچھے چھپے رنگ برنگے کارٹونز اور گیمز ہمارے بچوں کے دماغ کو بیمار کر رہے ہیں۔ آج کے جدید دور میں موبائل فون زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ اب بچے بھی ہر وقت اسکرین کے سامنے نظر آتے ہیں۔ کبھی گیمز کھیلتے ہیں، کبھی ویڈیوز دیکھتے ہیں یا سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ موبائل فون کا یہ زیادہ استعمال بچوں کے دماغ پر کیا اثر ڈال رہا ہے؟
ٹیکنالوجی اور بچپن -ترقی اور تنہائی کا سفر
ٹیکنالوجی نے بچوں کے بچپن کی معصوم دنیا کو جدت کے رنگوں میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ پہلےزمانے میں بچے گلیوں میں کھلی فضا میں کھیلتے ، دوستوں سے میل جول رکھتے اور ہنسی مذاق میں وقت گزارتے تھے، وہیں اب ان کا زیادہ وقت موبائل، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزرنے لگا ہے۔ کھیل کے میدانوں کی جگہ آن لائن گیمز نے لے لی ہے، اور حقیقی میل جول کی جگہ ورچوئل چیٹ نے۔جس سے ان کی معاشرتی صلاحیتیں کمزور پڑ رہی ہیں۔
اس تبدیلی نے بچوں کے سیکھنے اور سوچنے کے انداز کو بدل دیا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی سیکھنے کے نئے دروازے کھولتی ہے، مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے استعمال میں توازن رکھا جائے تاکہ بچپن کی معصومیت اور تخلیقی صلاحیتیں برقرار رہ سکیں۔۔
زہنی نشوونما میں کمی
اسکرین کا زیادہ استعمال سے بچے کی ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ جب بچہ کھیلنے، سیکھنے اور دوسروں سے بات کرنے کے بجائے صرف اسکرین دیکھتا ہے تو اس کے دماغ کی بڑھوتری سست ہو جاتی ہے۔
شہری علاقوں میں رہنے والے 70 ہزار سے زائد والدین پر کی گئی تحقیق کے مطابق 66 فیصد سے زیادہ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، آن لائن گیمز اور سوشل میڈیا کے عادی ہو چکے ہیں۔ 58 فیصد والدین نے یہ بتایا کہ اس عادات کی وجہ سے بچوں میں غصہ اور چڑچڑاپن بڑھ گیا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ عالمی ادارۂ صحت (World Health Organization) کی تفشش کے مطابق دو سال سے کم عمر بچوں کو بالکل بھی اسکرین کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، جبکہ دو سے چار سال کے بچوں کے لیے اسکرین ٹائم دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ ہونا چاہیے۔
2. مجازی یا ورچوئل آٹزم (Virtual Autism)
اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں "ورچوئل آٹزم" جیسی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ یہ بچے دوسروں سے نظری رابطہ نہیں رکھتے، آوازوں پر کم ردِعمل دیتے ہیں، اور اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔ چونکہ وہ اصل دنیا کے لوگوں کے بجائے صرف کارٹونز اور ویڈیوز سے بات چیت کرتے ہیں، اس لیے ان کی سماجی اور جذباتی صلاحیتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
جب بچے ہر وقت موبائل پر ویڈیوز دیکھتے ہیں تو وہ صرف سننے کے عادی ہو جاتے ہیں، بولنے یا دوسروں سے بات کرنے کی مشق نہیں کرتے۔ والدین کے ساتھ گفتگو کم ہونے سے ان کا ذخیرہ الفاظ (vocabulary) نہیں بڑھتا۔ اسی وجہ سے بہت سے بچے دیر سے بولتے ہیں یا الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں کر پاتے۔
موٹاپا (Obesity)
زیادہ اسکرین استعمال کرنے والے بچوں میں موٹاپے کا خطرہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بچے باہر جا کر کھیلنے یا کسی جسمانی سرگرمی (ایکٹیویٹی) میں حصہ نہیں لیتے۔ وہ زیادہ تر وقت گھر میں بیٹھ کر موبائل، ٹی وی یا کمپیوٹر کی اسکرین دیکھتے رہتے ہیں۔
اسی طرح برطانیہ (یو کے) میں ایک ہزار بچوں پر کیے گئے سروے میں جب پوچھا گیا کہ وہ کھیل کود کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، تو 23 فیصد بچوں نے کہا کہ کمپیوٹر پر گیم کھیلنا بھی ایک ورزش (ایکسسرسائز) ہے۔
کھانا کھاتے وقت بھی والدین اکثر بچوں کو موبائل دکھاتے ہیں تاکہ وہ آرام سے کھانا کھا لیں۔ مگر تحقیق کے مطابق جو بچے کھانے کے دوران اسکرین دیکھتے ہیں، وہ زیادہ کیلوریز (Calories) کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کھانے پر توجہ نہیں دیتے اور انہیں احساس نہیں ہوتا کہ وہ کتنا کھا چکے ہیں، جس سے وزن بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، اسکرین دیکھتے ہوئے بچے کھانا اچھی طرح چباتے نہیں، جس کی وجہ سے دانتوں میں کیویٹی (cavity) ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
یعنی زیادہ اسکرین ٹائم نہ صرف جسمانی سرگرمی کو کم کرتا ہے بلکہ بچوں میں موٹاپے، غیر صحت مند کھانے کی عادت اور دانتوں کی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔
. نظر کی کمزوری (Myopia)
بچوں کی آنکھیں ابھی نازک ہوتی ہیں۔جب اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے کے باعث بچے باہر کھیلنے یا قدرتی روشنی میں وقت گزارنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ جب وہ موبائل کی اسکرین کو قریب سے اور زیادہ دیر تک دیکھتے ہیں تو آنکھوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔دن کی دھوپ اور رات کی قدرتی روشنی سے کم واسطہ ہونے کی وجہ سے ان میں مایوپیا (یعنی دور کی نظر کا کمزور ہونا) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مایوپیا تیزی سے ایک عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق ڈیجیٹل اسکرینز کے زیادہ استعمال سے دنیا میں مایوپیا کے کیسز میں تقریباً دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو 2050 تک دنیا کے 50 فیصد بچوں کو مایوپیا لاحق ہونے کا خطرہ ہے، اور اکثر بچوں کو چشمہ لگانا پڑے گا۔
یہ مسئلہ اب بہت عام ہو چکا ہے، خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں میں۔
نیند اور جسمانی صحت
آج کے بچے نیند سے زیادہ موبائل کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔رات کو سونے کے بجائے وہ دیر تک اسکرین کے سامنے لگے رہتے ہیں۔ گیمز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے چمکتے رنگ ان کی آنکھوں اور دماغ کو جاگتا رکھتے ہیں۔
ریسرچ کے مطابق پانچ سے سترہ سال کی عمر کے بچوں پر کی گئی 67 مختلف اسٹڈیز سے پتا چلا کہ زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی نیند کے دورانیے کو کم کر دیتا ہے۔
فن لینڈ میں کی گئی ایک تحقیق میں تین سے چھ سال کے 736 بچوں کو شامل کیا گیا۔ اس ریسرچ سے معلوم ہوا کہ جب بچوں کا اسکرین ٹائم ایک گھنٹہ بڑھتا ہے تو ان کی نیند کا دورانیہ تقریباً دس منٹ کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح چین میں کی گئی ایک اور تحقیق میں بھی یہی نتیجہ سامنے آیا کہ جن بچوں کا اسکرین ٹائم زیادہ ہوتا ہے، ان میں نیند کی خرابی (Sleep Disorder) کا خطرہ تقریباً 12 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ میلٹونن (Melatonin) نامی ہارمون ہے، جو نیند لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہارمون تب بنتا ہے جب ہمارے آس پاس روشنی کم ہو، یعنی جب رات ہوتی ہے اور لائٹس بند کی جاتی ہیں تو جسم خود کو سونے کے لیے تیار کرتا ہے۔ لیکن موبائل اور دوسری الیکٹرانک ڈیوائسز سے نکلنے والی نیلی روشنی اس ہارمون کی پیداوار کو روک دیتی ہے۔
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو نیند آنے میں دیر لگتی ہے اور ان کی نیند کا نظام بگڑ جاتا ہے۔