بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ بورڈ حکام نے شفاف، بروقت اور معیاری امتحانی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
نتائج کا اعلان چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ضیاءالحق کاکڑ نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ اور سیکریٹری بورڈ ضیاء الرحمن خلجی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بورڈ حکام نے کہا کہ بلوچستان بورڈ شفاف، بروقت اور معیاری امتحانی نظام کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اور طلبہ کو بہترین امتحانی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Keywords : BBISE Quetta, FA FSc Results 2026, Balochistan Board, Annual Examination 2026