ایگو انسان کے اندر کی خاموش جنگ

ایگو انسان کے اندر کی خاموش جنگ

یہ تحریر انسان کی اندرونی جدوجہد اور ایگو کے کردار کو واضح کرتی ہے۔ مصنفہ کے مطابق ایگو بذاتِ خود نہ اچھی ہے نہ بری بلکہ ایک طاقت ہے جو اگر متوازن رہے تو انسان کو اعتماد، ہمت اور خود شناسی عطا کرتی ہے، اور اگر حد سے بڑھ جائے تو انسان کو حقیقت سے دور کر کے اندر سے کمزور بنا دیتی ہے۔ فرائیڈ کے نظریے، ذاتی تجربات اور علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی کی روشنی میں یہ تحریر اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اصل کامیابی ایگو کو ختم کرنے میں نہیں بلکہ اسے قابو میں رکھنے اور مثبت سمت میں استعمال کرنے میں ہے۔

ایگو 
تحریر : ماہ رنگ خیر 
انسان جب دنیا کے تقاضوں اور چیلنجز سے لڑتا ہے تو تھک جاتا ہے، مگر اصل لڑائی اس کے اپنے اندر ہوتی ہے، اور جب انسان خود سے مقابلہ کرنے لگتا ہے تو اکثر اندر سے بکھرنے لگتا ہے، اور اس بکھرنے کی سب سے بڑی وجہ ایگو ہوتی ہے۔ ایگو دماغ کے پری فرنٹل کارٹیکس میں پیدا ہونے والی وہ طاقت ہے جو انسان کو خود شناسی، خود تحفظ اور اپنی شناخت کا احساس دیتی ہے۔ Sigmund Freud کے مطابق انسان کا ذہن Id، Ego اور Superego پر مشتمل ہوتا ہے، جہاں Id خواہشات اور جذبات کی نمائندگی کرتا ہے، Superego اصول اور اخلاقیات کی رہنمائی کرتا ہے، اور Ego ان دونوں کے درمیان توازن قائم رکھنے والی قوت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایگو خود نہ اچھی ہے نہ بری، بلکہ یہ ایک طاقت ہے، اور انسان اس طاقت کو کس طرح استعمال کرتا ہے، یہی اس کی اصل شکل متعین کرتی ہے۔

ایگو کبھی انسان کو ضدی، خود پسند اور دوسروں سے دور رکھ سکتی ہے، مگر اسی ایگو نے تاریخ کے کئی لوگوں کو حوصلہ، محنت اور لگن دی کہ وہ ناممکن کام بھی کر گئے، اپنا مقام بنایا اور دنیا پر اثر چھوڑ گئے۔ میری اپنی زندگی نے یہ سچ بھی دکھایا کہ جب میں نے خود کو ہمیشہ صحیح سمجھا، اپنی بات کو اہم جانا اور اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا، تو بیرونی طور پر بڑی دکھائی دینے کے باوجود اندر سے چھوٹی ہوتی گئی، کیونکہ حد سے بڑھی ہوئی ایگو انسان کی کمزوریاں چھپا دیتی ہے اور حقیقت دیکھنے کی صلاحیت ختم کر دیتی ہے۔ ایگو ایک شیشے کی دیوار کی مانند ہے جو ہمیں بڑا دکھاتی ہے مگر سیکھنے، سننے اور بدلنے نہیں دیتی، اسی لیے اسے Emotional Blindness کہا جاتا ہے۔ تاہم ایگو ہمیشہ نقصان دہ نہیں ہوتی؛ بعض حالات میں یہی ایگو انسان کو ہمت، اعتماد اور مقابلے کی طاقت دیتی ہے، جیسے بھارت–پاکستان کے کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کی جارحیت، فوکس اور جیتنے کی لگن، Healthy Ego کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی میں بھی یہی بات بیان کی گئی ہے کہ خودی انسان کو اپنی اصل پہچان، مقصد اور طاقت سمجھنے میں مدد دیتی ہے، اور یہ انا نہیں سکھاتی بلکہ اندر کی روشنی جگاتی ہے۔ جب ایگو خودی کے تحت آتی ہے، تو انسان مضبوط، باوقار اور پراعتماد بنتا ہے مگر متکبر نہیں۔ آخر میں حقیقت یہی ہے کہ مقصد ایگو کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے متوازن رکھنا ہے، کیونکہ متوازن ایگو انسان کو طاقت دیتی ہے، رشتے بچاتی ہے اور اندرونی سکون واپس لاتی ہے، اور جب ایگو انسان کے اندر قابو میں رہے تو اسے بلند کرتی ہے، اور جب انسان پر سوار ہو جائے تو اسے بکھیر دیتی ہے۔


Related News

معرکۂ حق ،   اتحاد، قربانی اور قومی عزم کی روشن مثال
معرکۂ حق ، اتحاد، قربانی اور قومی عزم کی روشن مثال
معرکۂ حق قومی اتحاد، قربانی اور بہادری کی علامت ہے، جس نے پاکستانی قوم کے حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید...
قدرت کا شاہکار: پریگرین فالکن کی رفتار اور جدید ہوابازی کی تحریک
قدرت کا شاہکار: پریگرین فالکن کی رفتار اور جدید ہوابازی کی تحریک
پریگرین فالکن دنیا کی تیز ترین پرندہ ہے جو شکار کے دوران حیرت انگیز رفتار حاصل کرتا ہے۔ اس کے جسم کی منفرد ساخ...
وائیکنگ تہذیب: حقیقت، افسانہ اور تاریخی پس منظر
وائیکنگ تہذیب: حقیقت، افسانہ اور تاریخی پس منظر
یہ تحریر وائیکنگز کے بارے میں پائے جانے والے عام تصورات اور تاریخی حقائق کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہے۔ آٹھویں...
زمین پر درخت کہکشاں کے ستاروں سے زیادہ: ایک حیران کن سائنسی انکشاف
زمین پر درخت کہکشاں کے ستاروں سے زیادہ: ایک حیران کن سائنسی انکشاف
سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 3 کھرب درخت موجود ہیں، جو کہکشاں Milky Way کے اندازاً ستاروں سے بھی...
اسٹیویا: صحت مند زندگی کے لیے قدرتی مٹھاس
اسٹیویا: صحت مند زندگی کے لیے قدرتی مٹھاس
اسٹیویا ایک قدرتی پودا ہے جو عام چینی کے مقابلے میں زیادہ میٹھا مگر تقریباً بغیر کیلوریز کے ہوتا ہے۔ یہ خصوصیت...
چنگ شیہ — تاریخ کی سب سے طاقتور خاتون سمندری ڈاکو
چنگ شیہ — تاریخ کی سب سے طاقتور خاتون سمندری ڈاکو
چنگ شیہ، جنہیں Ching Shih اور Zheng Yi Sao کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تاریخ کی سب سے کامیاب اور بااثر خاتون س...