فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ آج انگلینڈ کا مقابلہ ناروے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا، جن کی فاتح ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں فرانس اور اسپین اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی دو ٹیمیں بن گئی ہیں۔

اسپین نے بیلجیئم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی۔ میکل میرینو نے 88ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا، جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

فرانس نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی تھی، جس کے بعد اب فرانس اور اسپین کے درمیان سیمی فائنل ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آج 11 جولائی کو باقی دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جن میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔ ان دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوخل نے ناروے کے خلاف اہم میچ سے قبل کہا ہے کہ معطل دفاعی کھلاڑی جیرل کوانسہ کے علاوہ تقریباً تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے میں اہم تقویت ملے گی

Keywords : FIFA Worldcup 2026, France, Spain, Semi-Finals

Related News

اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
اسپین کی فتح پر لیاری جشن میں ڈوب گیا، ہزاروں شائقین نے ورلڈ کپ فائنل کا بھرپور لطف اٹھایا
کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وز...
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین اضافی وقت میں ارجنٹائن کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالم...
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لا...
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کا لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں شاندار استقبال
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نما...
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ قرار دے دیا
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخ...
لائبہ اسحاق خان پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل باسکٹ بال آفیشل بن گئیں
لائبہ اسحاق خان پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل باسکٹ بال آفیشل بن گئیں
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لائبہ اسحاق خان نے اسٹیٹسٹیشن اور ٹیبل آفیشل کے بین الاقوامی کورسز مکمل کر کے پاکس...