وادی بغاو: ضلع دکی کا دلکش قدرتی سیاحتی مقام

وادی بغاو: ضلع دکی کا دلکش قدرتی سیاحتی مقام

ضلع دکی کے قریب وادی بغاو اپنی قدرتی خوبصورتی، چشموں اور دلکش مناظر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی سے یہ وادی ایک اہم سیاحتی مقام بن سکتی ہے اور روزگار کے مواقع بھی بڑھ سکتے ہیں۔


رپورٹ:  دکی

 بلند پہاڑ، سرسبز مناظر، بہتے چشمے اور شفاف ندیاں۔۔۔  قدرتی حسن کا ایک بے مثال شاہکار۔۔۔ یہ ہے وادی بغاو، ضلع دکی سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حسین وادی۔
جس کو بلوچستان کے دلکش ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ تعطیلات اور پکنک کے دنوں میں دکی اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹھنڈے پانی کے چشمے، پرسکون ماحول اور دل موہ لینے والے مناظر سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لاتے ہیں۔ نوجوان یہاں قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں، پکنک مناتے ہیں اور روایتی موسیقی و رقص کے ذریعے اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس خوبصورت مقام پر بنیادی سہولیات فراہم کرے، سڑکوں کو بہتر بنائے، پینے کے صاف پانی، واش رومز، پارکنگ اور فیملیز کے لیے مناسب تفریحی مقامات کا انتظام کرے تو وادی بغاو بلوچستان کے نمایاں سیاحتی مراکز میں شامل ہوسکتی ہے۔عوام کے مطابق اس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وادی بغاو قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے، جس کی حفاظت، ترقی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Keywords : Wadi Baghau, Tourism in Balochistan, Natural Beauty, Local Development


Related News

ایتھیکل ڈائلیما: اصول، مفاد اور انتخاب
ایتھیکل ڈائلیما: اصول، مفاد اور انتخاب
ایتھیکل ڈائلیماز زندگی کے وہ مشکل موڑ ہیں جہاں ہر انتخاب کسی نہ کسی نقصان یا ناانصافی سے جڑا ہوتا ہے۔ درست فی...
سنجاوی میں بلیک امبر کی کاشت میں اضافہ، کاشتکاروں کے لیے نئی معاشی امید
سنجاوی میں بلیک امبر کی کاشت میں اضافہ، کاشتکاروں کے لیے نئی معاشی امید
سنجاوی میں بلیک امبر کی کاشت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی طلب و بہتر قیمت نے اسے منافع بخش فصل...
اچھی عادات کیسے اپنائیں اور انہیں مستقل کیسے بنائیں؟
اچھی عادات کیسے اپنائیں اور انہیں مستقل کیسے بنائیں؟
اچھی عادات اپنانا محض ارادوں کا نہیں بلکہ ایک مؤثر نظام، چھوٹے اقدامات اور مسلسل کوشش کا نام ہے۔ ماہرین کے مط...
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن: آگاہی، روک تھام اور اجتماعی ذمہ داری
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن: آگاہی، روک تھام اور اجتماعی ذمہ داری
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ نوجوانوں کو...
جھل مگسی کے امام بخش سوشل میڈیا پر کامیابی کی نئی مثال بن گئے
جھل مگسی کے امام بخش سوشل میڈیا پر کامیابی کی نئی مثال بن گئے
جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر امام بخش نے محدود وسائل کے باوجود تخلیقی صلاحیتوں اور محنت...
جب  غذائی سپلیمنٹس نقصان دہ بن جائیں
جب غذائی سپلیمنٹس نقصان دہ بن جائیں
غذائی سپلیمنٹس کا غیر ضروری اور زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور مختلف جسمانی پیچیدگیوں کا...