نوآباد نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال ہوگا
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا، جس سے علاقے کے ہزاروں افراد کو جدید طبی سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آئیں گی۔ منصوبے کا مقصد عوام کو معیاری علاج، وقت کی بچت اور بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ: سیدہ نتاشا
بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے حکومت کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، جہاں عوام کو جدید طبی سہولیات مہیا کرنے کا وژن عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات اور صوبائی وزیر صحت کی نگرانی میں دور دراز علاقوں میں صحت کے منصوبوں پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔اسی سلسلے میں نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا، جو علاقے کے ہزاروں افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

ہسپتال کے قیام سے مقامی لوگوں کو علاج معالجے کے لیے کوئٹہ یا دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ بنیادی علاج، مختلف شعبہ جات اور جدید طبی سہولیات انہیں اپنے علاقے میں ہی دستیاب ہوں گی۔
اس منصوبے سے نہ صرف عوام کے وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ انہیں بہتر طبی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
#BachaKhanHospital #HealthcareBalochistan #Quetta #Nawakilli #HealthReforms #Balochistan #PublicHealth #HealthcareDevelopment #MirSarfrazBugti #Pakistan