سردیوں میں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے آسان اور مؤثر طریقے
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بچوں کی صحت کا خیال رکھنا والدین کے لیے ایک اہم ذمہ داری بن جاتا ہے۔ موسم میں اچانک تبدیلی، ٹھنڈی ہوائیں اور کم درجہ حرارت بچوں کو نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے، خاص طور پر کم عمر بچے جن کا مدافعتی نظام ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوتا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر والدین بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور روزمرہ معمولات میں چند مثبت تبدیلیاں لائیں تو سردیوں کی بیشتر بیماریوں سے بچوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ مناسب گرم لباس کا انتخاب سرد موسم میں بچوں کے سر، سینے اور پاؤں کو گرم رکھنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ جسم کی حرارت زیادہ تر سر کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ اُونی ٹوپی، گرم موزے اور ہلکے مگر آرام دہ کپڑے بچوں کو سردی سے بچاتے ہیں۔ تاہم بہت زیادہ بھاری لباس پہنانا بھی درست نہیں، کیونکہ پسینہ آنے سے بچہ بیمار ہو سکتا ہے۔ ٹھنڈی اشیا سے پرہیز سردیوں میں بچوں کو ٹھنڈے پانی سے نہلانے یا ٹھنڈی اشیا کھلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ بازار میں دستیاب غیر معیاری ٹافیاں اور چاکلیٹس گلے اور سینے کے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ بچوں کو نیم گرم پانی اور گھر کا بنا صاف ستھرا کھانا دینا بہتر ہوتا ہے۔ نمونیا سے ہوشیار رہیں ڈاکٹروں کے مطابق نمونیا بچوں میں ایک سنگین بیماری بن سکتی ہے۔ تیز سانس لینا، سینے کا اندر دھنسنا، مسلسل بخار اور کمزوری اس کی نمایاں علامات ہیں۔ ایسی صورتحال میں گھریلو علاج پر انحصار کرنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانا بھی نہایت ضروری ہے۔ بخار میں احتیاطی تدابیر بخار کی صورت میں بچوں کو خود سے اینٹی بایوٹک دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس دوران بچے کو ہلکے کپڑے پہنائیں، جسم کا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کریں اور غذا میں یخنی یا سوپ شامل کریں۔ اگر بخار زیادہ دیر تک برقرار رہے تو فوری طبی مشورہ حاصل کریں۔ نزلہ، زکام اور کھانسی کے قدرتی علاج سردیوں میں عام ہونے والی کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے کچھ آزمودہ دیسی نسخے مفید ثابت ہوتے ہیں، جیسے: ادرک اور شہد کا قہوہ نیم گرم دودھ میں اُبلا ہوا چھوہارہ سونٹھ اور گڑ کا قہوہ گاجر یا مالٹے کا تازہ رس یہ تمام غذائیں بچوں کی قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ مالش اور دھوپ کی اہمیت سرسوں یا زیتون کے تیل سے ہلکی مالش کے بعد بچوں کو چند منٹ دھوپ میں بٹھانا جسم کو گرم رکھتا ہے اور سردی کے اثرات کم کرتا ہے۔ نظامِ ہاضمہ کا خیال رکھیں ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض اور سانس کی بیماریوں کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ بچوں کا نظامِ ہاضمہ درست رکھنے کے لیے منقہ، خشک انجیر یا اسپغول کا ہلکا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سرد موسم میں بچوں کی نگہداشت اگرچہ توجہ مانگتی ہے، لیکن مناسب لباس، متوازن غذا اور بروقت احتیاط کے ذریعے بچوں کو سردیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں، احتیاط ہی بہترین علاج ہے۔
سردیوں میں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے آسان اور مؤثر طریقے
رپورٹ : اقصی بلوچ
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بچوں کی صحت کا خیال رکھنا والدین کے لیے ایک اہم ذمہ داری بن جاتا ہے۔ موسم میں اچانک تبدیلی، ٹھنڈی ہوائیں اور کم درجہ حرارت بچوں کو نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے، خاص طور پر کم عمر بچے جن کا مدافعتی نظام ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوتا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر والدین بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور روزمرہ معمولات میں چند مثبت تبدیلیاں لائیں تو سردیوں کی بیشتر بیماریوں سے بچوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
مناسب گرم لباس کا انتخاب
سرد موسم میں بچوں کے سر، سینے اور پاؤں کو گرم رکھنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ جسم کی حرارت زیادہ تر سر کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ اُونی ٹوپی، گرم موزے اور ہلکے مگر آرام دہ کپڑے بچوں کو سردی سے بچاتے ہیں۔ تاہم بہت زیادہ بھاری لباس پہنانا بھی درست نہیں، کیونکہ پسینہ آنے سے بچہ بیمار ہو سکتا ہے۔
ٹھنڈی اشیا سے پرہیز
سردیوں میں بچوں کو ٹھنڈے پانی سے نہلانے یا ٹھنڈی اشیا کھلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ بازار میں دستیاب غیر معیاری ٹافیاں اور چاکلیٹس گلے اور سینے کے مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ بچوں کو نیم گرم پانی اور گھر کا بنا صاف ستھرا کھانا دینا بہتر ہوتا ہے۔
نمونیا سے ہوشیار رہیں
ڈاکٹروں کے مطابق نمونیا بچوں میں ایک سنگین بیماری بن سکتی ہے۔ تیز سانس لینا، سینے کا اندر دھنسنا، مسلسل بخار اور کمزوری اس کی نمایاں علامات ہیں۔ ایسی صورتحال میں گھریلو علاج پر انحصار کرنے کے بجائے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانا بھی نہایت ضروری ہے۔
بخار میں احتیاطی تدابیر
بخار کی صورت میں بچوں کو خود سے اینٹی بایوٹک دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس دوران بچے کو ہلکے کپڑے پہنائیں، جسم کا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کریں اور غذا میں یخنی یا سوپ شامل کریں۔ اگر بخار زیادہ دیر تک برقرار رہے تو فوری طبی مشورہ حاصل کریں۔
نزلہ، زکام اور کھانسی کے قدرتی علاج
سردیوں میں عام ہونے والی کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے کچھ آزمودہ دیسی نسخے مفید ثابت ہوتے ہیں، جیسے:
ادرک اور شہد کا قہوہ
نیم گرم دودھ میں اُبلا ہوا چھوہارہ
سونٹھ اور گڑ کا قہوہ
گاجر یا مالٹے کا تازہ رس
یہ تمام غذائیں بچوں کی قوتِ مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

مالش اور دھوپ کی اہمیت
سرسوں یا زیتون کے تیل سے ہلکی مالش کے بعد بچوں کو چند منٹ دھوپ میں بٹھانا جسم کو گرم رکھتا ہے اور سردی کے اثرات کم کرتا ہے۔
نظامِ ہاضمہ کا خیال رکھیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض اور سانس کی بیماریوں کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ بچوں کا نظامِ ہاضمہ درست رکھنے کے لیے منقہ، خشک انجیر یا اسپغول کا ہلکا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
سرد موسم میں بچوں کی نگہداشت اگرچہ توجہ مانگتی ہے، لیکن مناسب لباس، متوازن غذا اور بروقت احتیاط کے ذریعے بچوں کو سردیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں، احتیاط ہی بہترین علاج ہے۔