بلوچستان کے سرکاری ہائی اسکولوں میں 130 ووکیشنل اسکلز سینٹرز قائم
محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے وزیرِ تعلیم راحیلہ احمد خان درانی اور سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ کی ہدایات اور یورپی یونین کے تعاون سے صوبے کے 14 اضلاع کے سرکاری ہائی اسکولوں میں 130 ووکیشنل اسکلز سینٹرز قائم کیے ہیں۔ ان مراکز میں آئی ٹی، سولر اور الیکٹریشن سمیت جدید تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنا اور صوبے میں تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
بلوچستان کے سرکاری ہائی اسکولوں میں 130 ووکیشنل اسکلز سینٹرز قائم
رپورٹ: عروبہ شہزاد
بلوچستان کی وزیرِ تعلیم راحیلہ احمد خان درانی اور سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ کی ہدایات پراور یورپی یونین کی جانب سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے 14 اضلاع کے سرکاری ہائی اسکولوں میں 130 ووکیشنل اسکلز سینٹرز قائم کیے ہیں۔
انسٹرکٹرز کی تربیت کے سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری تعلیم، جناب عبدالسلام اچکزئی نے یونیسف کے حکام کے ہمراہ ٹیکنیکل گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی ٹی، سولر اور الیکٹریشن ٹریننگ سینٹرز کا معائنہ کیا اور تکنیکی تعلیم اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور صوبے میں تکنیکی تعلیم کو مضبوط بنانا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا کہ یہ ووکیشنل اسکلز سینٹرز نہ صرف طلبہ کو ٹیکنیکل مہارت فراہم کریں گے بلکہ انہیں کاروبار کے مواقع سے بھی روشناس کرائیں گے، جس سے بلوچستان میں ہنرمند نوجوانوں کی ایک مضبوط نسل ابھر کر سامنے آئے گی۔