بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بڑی اصلاحات، شرح خواندگی بڑھانے کے اہم فیصلے

بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بڑی اصلاحات، شرح خواندگی بڑھانے کے اہم فیصلے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی شعبے میں اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ پرائمری سطح پر یونیفارم کی شرط ختم کرنے، اسکولوں کو جینڈر فری بنانے، 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ نظام متعارف کرانے اور این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے سنگل روم اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سرکاری اسکولوں سے ٹاٹ کلچر کے خاتمے کا بھی اعلان کیا۔

رپورٹ:   سیدہ نتاشا

بلوچستان میں تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے اہم اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں میں بہتری کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کی جائے گی جبکہ بچے اور بچیاں بنیادی تعلیم ایک ہی اسکول میں حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے پرائمری اسکولوں کو جینڈر فری قرار دینے کی مجوزہ پالیسی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔شرح خواندگی میں اضافے کے لیے صوبے کے نو سو اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی کئی سال سے فکسڈ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بتایا کہ آئندہ سال تک صوبے کے تین ہزار سنگل روم اسکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری اسکولوں میں یکساں ریڈنگ اینڈ رائٹنگ مٹیریل متعارف کرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر کے  خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر فعال اسکول کو ڈیسک فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بدل چکی ہے اور اب کوئی بچہ ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل نہیں کرے گا۔
وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے بعد اگر کسی اسکول میں بچے ٹاٹ پر بیٹھے نظر آئے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دور دراز علاقوں کے اسکولوں کا اچانک معائنہ کریں گے تاکہ تعلیمی اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

#بلوچستان #تعلیم #تعلیمی_اصلاحات #میر_سرفراز_بگٹی #شرح_خواندگی #اسکول #Balochistan #Education #Literacy #SchoolReforms #SarfrazBugti #EducationForAll #PakistanEducation

Related News

لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاق...
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے طبی تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید...
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے...
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عم...
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ تربیتی سیشنز کے ذریعے 11 ہ...
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
گریڈز بلوچستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی بیسڈ اسکولوں کے لیے پبلک...