نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا

نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا

پشاور میں منعقدہ نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز جیت لیے۔ گرلز اور بوائز دونوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بلوچستان نے اپنی برتری ثابت کر دی۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

کوئٹہ: پشاور میں 7 سے 9 جون تک منعقد ہونے والی نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی نمایاں رہے۔ 61 کلوگرام کیٹیگری میں مصطفیٰ کاسی نے گولڈ میڈل جبکہ ارمان کاکڑ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 55 کلوگرام کیٹیگری میں اویس مینگل نے سندھ کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

اسی طرح وماما ولی کاکڑ اور بلال ہزارہ نے بھی اپنی اپنی کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

خواتین کے مقابلوں میں بلوچستان کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 میں سے 4 گولڈ میڈلز جیتے، جبکہ بوائز ایونٹس میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 6 میں سے 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ یوں بلوچستان نے مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گرلز اور بوائز دونوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا بلوچستان کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، بلوچستان کے کراٹے کوچ آغا محمد مینگل نے لیول ون اور لیول ٹو کوچنگ کورسز کے ساتھ ریفری کورس بھی کامیابی سے مکمل کر لیا، جسے صوبے میں کراٹے کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Keywords : Karate Championship, Balochistan Athletes, Gold Medals, Youth Sports Pakistan


Related News

کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا...
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے دوران فٹبال کا جنون عروج پر ہے، جہاں شہری دن رات اپنی پسندیدہ ٹیموں کے...
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
نوشکی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر شایاک دوست نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر...
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں اور جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ ا...
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد قومی فٹبالر علی آغا کوئٹہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقب...
پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا تاریخی ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست
پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا تاریخی ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں افغانستان کو 0-2 سے شکست
مالدیپ میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی تاری...