کوئٹہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا

کوئٹہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا

بلوچستان بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے جس کے تحت پوزیشن کا تعین گریڈز کی بنیاد پر ہوگا۔ نئے نظام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی کارکردگی کو شفاف انداز میں جانچنا ہے۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) کوئٹہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اب طلبہ کی پوزیشن کا تعین نمبرز کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق A++ گریڈ 96 سے 100 فیصد، A+ 91 سے 95 فیصد، A 86 سے 90 فیصد، B++ 81 سے 85 فیصد، B+ 76 سے 80 فیصد، اور B 71 سے 75 فیصد قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح C+ کو 61 سے 70 فیصد، C کو 51 سے 60 فیصد، D کو 40 سے 50 فیصد جبکہ 40 فیصد سے کم نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو U (Ungraded) قرار دے کر دوبارہ امتحان کا اہل سمجھا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق اس نئے گریڈنگ سسٹم کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق جانچنا ہے۔ نئے نظام سے امتحانی نتائج کے تجزیے میں شفافیت اور بہتری آنے کی توقع ہے۔

Keywords : BBISE Quetta, New Grading System, Education reforms, Matric Intermediate exams

Related News

لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاق...
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے طبی تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید...
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے...
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عم...
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ تربیتی سیشنز کے ذریعے 11 ہ...
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
گریڈز بلوچستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی بیسڈ اسکولوں کے لیے پبلک...