کوئٹہ کی ماحول دوست کمیونٹی ڈیولپمنٹ یونیورسٹی پائیدار تعلیم کا نیا ماڈل

کوئٹہ کی ماحول دوست کمیونٹی ڈیولپمنٹ یونیورسٹی پائیدار تعلیم کا نیا ماڈل

کوئٹہ کے علاقے ہنہ اُڑک میں آئی ڈی ایس پی کے تحت قائم ماحول دوست کمیونٹی ڈیولپمنٹ یونیورسٹی اپنی مٹی، گھاس اور دیگر قدرتی مواد سے بنی عمارتوں، سولر و ونڈ انرجی کے استعمال اور بارش کے پانی کے ذخیرے کے نظام کے باعث نمایاں ہے۔ یہ ادارہ روایتی ڈگریوں کے بجائے نوجوانوں کو ماحول دوست تعمیرات، پائیدار طرزِ زندگی اور متبادل توانائی سے متعلق عملی تربیت فراہم کرتا ہے، اسے بلوچستان میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کی ایک مؤثر مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ۔عروبہ شہزاد
کوئٹہ کے علاقے ہنہ اُڑک میں قائم ماحول دوست کمیونٹی ڈیولپمنٹ یونیورسٹی اپنی منفرد طرزِ تعمیر اور پائیدار تعلیمی ماڈل کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹس  کے زیرِ اہتمام قائم یہ ادارہ مٹی، کچے، گھاس اور دیگر قدرتی مواد سے تعمیر کی گئی عمارتوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتا ہے، جو گرمی اور سردی میں قدرتی توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یونیورسٹی مکمل طور پر سولر انرجی اور ونڈ پاور پر چلتی ہے جبکہ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام بھی موجود ہے، جسے ماحولیاتی پائیداری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ادارہ روایتی ڈگریاں دینے والا یونیورسٹی ماڈل نہیں بلکہ ایک عملی تربیتی و سکل سینٹر ہے، جہاں شہری اور دیہی نوجوانوں کو ماحول دوست تعمیراتی تکنیک، پائیدار طرزِ زندگی اور  متبادل انرجی  کےاستعمال جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس جدید طرز کے تربیتی مرکز نے بلوچستان میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، جبکہ یہ ماڈل ملک بھر میں پائیدار تعمیرات کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

Related News

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بلوچستان کے اٹ...
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ نے پہلی بار بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں شرکت کی، جس میں 12 اضلاع سے 150 پرائمری سطح...
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں ج...
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے ایک منفرد اور مؤثر اقدام کے تحت "بک وی...
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ضلع گوادر کے تمام 313 سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔ ف...
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں تین روزہ دوسرا بزنس اور کلچرل گالا شاندار انداز میں شروع ہوا، جو 2 فروری سے 4 فروری تک جار...