کوئٹہ-  زاہدان خصوصی فلائٹ کا آغاز  ، انٹرنیشنل فلائٹس کے آغاز سے پورے خطے میں رابطوں کو فروغ ملے گا۔ گورنر بلوچستان

کوئٹہ :  گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زاہدان-کوئٹہ افتتاحی فلائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے، جس کے ذریعے کوئٹہ اور زاہدان براہ راست منسلک ہو گئے ہیں۔تقریب میں ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،  پارلیمانی سیکرٹری  حاجی برکت رند، رابعہ خواجہ خیل اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے خصوصی عمرہ فلائٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج زاہدان-کوئٹہ ایران ائیر فلائٹ کے آغاز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کے آغاز سے پورے خطے میں رابطوں کو فروغ ملے گا شیخ جعفر مندوخیل نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کوئٹہ کے بین الاقوامی پروازوں کے نیٹ ورک کو خطے کے دیگر ممالک تک بڑھایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام آسان اور قابل رسائی ہوائی سفر سے فائدہ اٹھا سکیں، اور کوئٹہ کو ایک اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز بنایا جا سکے۔گورنر کے مطابق، زاہدان-کوئٹہ خصوصی فلائٹ کا آغاز ایک "لائق تحسین اقدام" ہے، کیونکہ اس سے قبل مسافر اور زائرین ایران اور عراق جانے کے لیے زمینی راستے استعمال کرنے پر مجبور تھے۔ اب ہوائی سفر کی سہولت سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور ایران میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سہولت میسر آئے گی۔

Related News

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا

کوئٹہ: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے ع...
ہارڈیننگ  آف دی سٹیٹ کانفرنس کے 21 ویں اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر  غور اور بلوچستان کے روشن مستقبل  کیلئے عزم مصمم کا اظہار

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں...
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی

کراچی/ کوئٹہ :    ڈپٹی اسپیکر بلوچستان غزالہ گولہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی...
ریاست مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، مؤثر تدارک ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے م...
عدالتِ عالیہ بلوچستان: 2025 کے دوران ہزاروں مقدمات کے فیصلے، رپورٹ جاری

کوئٹہ: عدالتِ عالیہ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران زیرِ التواء مقدمات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر...
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ، ہیوی مشینری تعینات

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)...