آئی جی ریلویز پولیس کی قومی و بین الاقوامی خاتون باکسر ملائکہ زاہد کی بھرپور حوصلہ افزائی

آئی جی ریلویز پولیس کی قومی و بین الاقوامی خاتون باکسر ملائکہ زاہد کی بھرپور حوصلہ افزائی

آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر نے قومی و بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن ملائکہ زاہد کی شاندار کامیابیوں پر انہیں سراہتے ہوئے دو لاکھ روپے کا انعام دیا اور مستقبل میں مزید محنت اور تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلالِ شجاعت، ستارۂ امتیاز) نے قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی باصلاحیت خاتون باکسر ملائکہ زاہد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ملائکہ زاہد، جو ریلویز پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم کی صاحبزادی اور کوئٹہ کی رہائشی ہیں، اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ملک بھر میں پہچان حاصل کر چکی ہیں۔
آئی جی ریلویز پولیس نے سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں ملائکہ زاہد کو مدعو کیا، جہاں انہوں نے باکسنگ کے میدان میں غیر معمولی کامیابیوں پر انہیں شاباش دی اور دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر آئی جی نے ملائکہ کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے انہیں تعلیم جاری رکھنے اور مزید محنت کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

ملائکہ زاہد اب تک قومی ویمن باکسنگ میں 6 جبکہ مختلف ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 24 گولڈ میڈلز اپنے نام کر چکی ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں ائیر فورس، سیمی فائنل میں نیوی اور فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ وہ 6 پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔
کوئٹہ ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل زاہد قیوم اور ملائکہ زاہد نے آئی جی ریلویز پولیس کی خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملائکہ زاہد نے کہا کہ وہ اپنی محنت اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتی رہیں ۔

Related News

پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کا جائزہ، اہم اجلاس منعقد
پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کا جائزہ، اہم اجلاس منعقد
کوئٹہ میں پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں انتظامات، سیکیورٹی او...
پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل
پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل
پاکستان نے حکومتی ہدایات کے تحت ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی س...
کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ 27 جنوری سے 6 فروری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بلوچس...
بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں نئی جان، کوئٹہ میں بین الاقوامی فٹبال تربیتی پروگرام کا آغاز
بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں نئی جان، کوئٹہ میں بین الاقوامی فٹبال تربیتی پروگرام کا آغاز
بلوچستان میں فٹبال سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 63 نوجوان فٹبالرز، جن میں 12 خواتین کھلاڑ...
صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح
صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح
صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ط...
حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر
حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر
محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا...