گوادر میں دسویں کتب میلہ کا افتتاح، سید ظہور شاہ ہاشمی کو خراجِ عقیدت

گوادر میں دسویں کتب میلہ کا افتتاح، سید ظہور شاہ ہاشمی کو خراجِ عقیدت

گوادر میں آر سی ڈی کونسل اور محکمۂ کلچر کے زیرِ اہتمام دسویں کتب میلہ کا آغاز ہوا، جسے نامور بلوچی ادیب و محقق سید ظہور شاہ ہاشمی کے نام سے منسوب کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور کتاب و علم کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ میلے میں مختلف سیشنز، کتابوں کی رونمائی، تھیٹر پیشکش اور فلموں کی نمائش کے ساتھ 56 اسٹالز قائم کیے گئے، جو علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنے ہوئے

گوادر میں دسویں کتب میلہ کا افتتاح، علمی و ادبی شخصیات کی شرکت، سید ظہور شاہ ہاشمی کو خراجِ عقیدت

رپورٹ : عروبہ شہزاد 

گوادر میں  RC&D کونسل اور محکمہ کلچر کی ڈیپارٹمنٹ جانب سے دسویں کتب میلہ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جسے اس سال بلوچی زبان کے نامور شاعر، محقق، ادیب اور ماہرِ لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں علمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


تقریب کا افتتاح معروف سماجی کارکن ڈاکٹر قرت العین بختیاری نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے گوادر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، آر سی ڈی کونسل گوادر کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش، ممتاز ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن اور خدابخش ہاشم سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کتب میلہ علم، آگہی اور فکری بیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور نوجوان نسل کی ذہنی تربیت کے لیے ایسے پلیٹ فارم ناگزیر ہیں۔ انہوں نے سید ظہور شاہ ہاشمی کی بلوچی زبان و ادب کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔میلے کے پہلے روز مختلف موضوعات پر سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ایک نشست میں بارڈر ٹریڈ کے مسائل اور مستقبل پر ماہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی تجارت خطے کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے فروغ سے مکران ڈویژن میں روزگار اور کاروباری مواقع بڑھ سکتے ہیں۔
ایک اور سیشن سید ظہور شاہ ہاشمی کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں مقررین نے ان کے ساتھ اپنے ذاتی مشاہدات اور علمی روابط بیان کیے اور انہیں بلوچی ادب کا مخلص خادم قرار دیا۔خواتین کے بنیادی حقوق کے موضوع پر بھی خصوصی نشست رکھی گئی جس میں مقررین نے بلوچستان کی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ اور سہولیات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔کتب میلہ میں مختلف کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ خیر جان آرٹ اکیڈمی کی جانب سے ایک تھیٹر پیشکش نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔ پہلے دن کے اختتام پر مختصر دورانیے کی فلموں کی نمائش بھی ہوئی۔میلے میں مجموعی طور پر 56 اسٹال قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے بڑی تعداد مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کے اسٹالز پر مشتمل ہے۔ کتب میلہ علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔


Related News

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بلوچستان کے اٹ...
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ نے پہلی بار بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں شرکت کی، جس میں 12 اضلاع سے 150 پرائمری سطح...
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں ج...
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے ایک منفرد اور مؤثر اقدام کے تحت "بک وی...
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ضلع گوادر کے تمام 313 سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔ ف...
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں تین روزہ دوسرا بزنس اور کلچرل گالا شاندار انداز میں شروع ہوا، جو 2 فروری سے 4 فروری تک جار...