کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا

کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا

زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا فوری اطلاق ہوگا اور متعلقہ اداروں کو سرکاری ریکارڈ میں نئے نام کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بعد یہ فیصلہ زیارت پولیس فورس کے ان شہداء کی امن، ہم آہنگی اور بلوچستان کی سلامتی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نام کی تبدیلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری ریکارڈ اور دیگر امور میں نئے نام کا استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

Keywords : Quetta, Ziarat Police Martyrs, Shuhada-e-Ziarat Chowk, Metropolitan Corporation Quetta

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
حکومت بلوچستان نے نئی انتظامی تقسیم کے تحت صوبے میں ڈویژنز اور اضلاع کی تعداد بڑھاتے ہوئے ضلع کوئٹہ کو مشرقی ا...