جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپ تقسیم اور اسمارٹ کلاسز کا افتتاح

جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپ تقسیم اور اسمارٹ کلاسز کا افتتاح

وزیراعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جبکہ جامعہ میں اسمارٹ کلاسز کا بھی افتتاح کیا گیا۔ مقررین نے جدید تعلیم اور ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جامعہ بلوچستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور ممبر اآف نیشنل اسمبلی  نوابزادہ جمال رئیسانی تھے جنہوں نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

رپورٹ: عروبہ

تقریب کے دوران گورنر بلوچستان نے جامعہ بلوچستان میں اسمارٹ کلاسز کے باقاعدہ آغاز کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جدید تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو تحقیق، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وائس چانسلر جامعہ بلوچستان نے اس اقدام کو طلبہ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ کلاسز کے آغاز سے تدریسی نظام مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ نے لیپ ٹاپ اسکیم اور اسمارٹ کلاسز کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت اور جامعہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یورپی کمشن کے تعاون سے آئی بی سکھر کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں سمارٹ کلاس رومز کا با قائدہ افتتاح ہوگیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں آن لائن تعلیم کو  پروموٹ کرنا ہے۔

keywords:  Laptop Distribution Ceremony, University of Balochistan, Balochistan news , Quetta news 

Related News

لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاق...
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے طبی تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید...
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے...
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع
حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عم...
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ تربیتی سیشنز کے ذریعے 11 ہ...
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی
گریڈز بلوچستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی بیسڈ اسکولوں کے لیے پبلک...