لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام

لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام

لورالائی:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کے آغاز پر ضلع میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی کاکڑ نے شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا اور ضلع کے طلبہ کے لیے ایک کتب میلے کا بھی اہتمام کیا۔ کتب میلے کا مقصد علم و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ نوجوان نسل میں تعلیم اور علمی سرگرمیوں کی ترغیب پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے نئے سال کے موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سال 2026 ہم سب کے لیے نئی امیدیں، روشن امکانات اور مثبت تبدیلیاں لے کر آیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ سال ضلع لورالائی، بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ نئے سال کے آغاز پر شہری اپنی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین کریں، قانون کی پاسداری، دیانتداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صاف، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے باہمی تعاون اور اتحاد ناگزیر ہے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں کو نیا سال 2026 مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ سال سب کے لیے خیر و برکت اور خوشحالی کا باعث بنے۔

لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام

لورالائی:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کے آغاز پر ضلع میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد اسماعیل مینگل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور علی کاکڑ نے شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا اور ضلع کے طلبہ کے لیے ایک کتب میلے کا بھی اہتمام کیا۔
کتب میلے کا مقصد علم و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ مطالعے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ نوجوان نسل میں تعلیم اور علمی سرگرمیوں کی ترغیب پیدا ہو۔

ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے نئے سال کے موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سال 2026 ہم سب کے لیے نئی امیدیں، روشن امکانات اور مثبت تبدیلیاں لے کر آیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ سال ضلع لورالائی، بلوچستان اور پورے پاکستان کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ نئے سال کے آغاز پر شہری اپنی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین کریں، قانون کی پاسداری، دیانتداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صاف، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے باہمی تعاون اور اتحاد ناگزیر ہے۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں کو نیا سال 2026 مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ سال سب کے لیے خیر و برکت اور خوشحالی کا باعث بنے۔

Related News

محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
کوئٹہ: محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے (انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج) کی فہرست ساز...
کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب
کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب
کوئٹہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی...
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا گھر نہ صرف خوبصورت لگے بلکہ ہر چیز آسانی سے دستیاب بھی ہو۔ گھر کو منظم رکھنا اور اس...
جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت
جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت
کوئٹہ : جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آج معروف شاعر، استاد اور علم و ادب کی ممتاز شخصیت پروفیسر علی با...
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
کوئٹہ: ہزارگی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام تین نئی کتب کی رونمائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف ش...