کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب

کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب

کوئٹہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ویسٹ زون ڈاکٹر قریش خان تھے۔ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں، افسران اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ سینئر افسر ایوب ترین نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے حوالے سے ایسی تقریبات آئندہ بھی منعقد کی جاتی رہیں گی۔ پاسٹر ویلسن فضل نے خطاب میں کہا کہ کرسمس امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور دعا کی کہ مملکتِ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ اس موقع پر روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر قریش خان نے کہا کہ موٹر وے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے مسیحی اہلکاروں اور برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر تحائف تقسیم کیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔

کوئٹہ: موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی تقریب

کوئٹہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ویسٹ زون ڈاکٹر قریش خان تھے۔ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں، افسران اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ سینئر افسر ایوب ترین نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے حوالے سے ایسی تقریبات آئندہ بھی منعقد کی جاتی رہیں گی۔
پاسٹر ویلسن فضل نے خطاب میں کہا کہ کرسمس امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور دعا کی کہ مملکتِ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ اس موقع پر روایتی موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر قریش خان نے کہا کہ موٹر وے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے مسیحی اہلکاروں اور برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر تحائف تقسیم کیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔

Related News

محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے پر ورکشاپ کا انعقاد
کوئٹہ: محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام غیر محسوس ثقافتی ورثے (انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج) کی فہرست ساز...
لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام
لورالائی میں نئے سال کے موقع پر درخت کاری اور کتب میلے کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کا امن، ترقی اور تعلیم کا پیغام
لورالائی:ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کے آغاز پر ضلع میں متعدد تقریبات کا انعقاد ک...
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
خواتین کے لیے گھر کو منظم اور خوبصورت بنانے کے آسان اور جدید آئیڈیاز
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کا گھر نہ صرف خوبصورت لگے بلکہ ہر چیز آسانی سے دستیاب بھی ہو۔ گھر کو منظم رکھنا اور اس...
جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت
جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پروفیسر علی بابا تاج کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، اہلِ خانہ، دوستوں اور تعلیمی شخصیات کی شرکت
کوئٹہ : جنرل محمد موسیٰ پوسٹ گریجویٹ کالج میں آج معروف شاعر، استاد اور علم و ادب کی ممتاز شخصیت پروفیسر علی با...
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی
کوئٹہ: ہزارگی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام تین نئی کتب کی رونمائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف ش...