رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا سی پی ایس پی ریجنل سینٹر کوئٹہ کا دورہ

رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا سی پی ایس پی ریجنل سینٹر کوئٹہ کا دورہ

رکن بلوچستان اسمبلی و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے ریجنل سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور سربراہ ریجنل سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو قومی و بین الاقوامی اعزازات پر مبارکباد دی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے ریجنل سینٹر کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل سینٹر کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی سرگرمیوں پر جامع بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے بتایا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان صوبہ بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم کے فروغ کو خصوصی اہمیت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ CPSP کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر محمد شعیب شفیع اور پوری کونسل صوبے کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لیے بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔


اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے CPSP ریجنل سینٹر کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو ان کی نمایاں قومی اور بین الاقوامی کامیابیوں پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ویمن ورلڈ ایوارڈ ایشیا اوشینیا ریجن میں FIGO (انٹرنیشنل فیڈریشن آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اعزاز حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ یہ اعزاز دنیا بھر کی صرف 19 منتخب خواتین کو دیا جاتا ہے، جو پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ CPSP بلوچستان میں طبی تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں آئندہ بھی اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔


Related News

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام: صوبائی صحت کے نظام میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام: صوبائی صحت کے نظام میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری...
ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام
ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام
4 فروری کو دنیا بھر میں ورلڈ کینسر ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کینسر سے متعلق آگاہی، ابتدائی تشخیص اور بروق...
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت
صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس میں دیہی اور دور دراز علاقو...
جم کے بغیر صحت مند رہیں: روزمرہ زندگی میں آسان ورزشیں
جم کے بغیر صحت مند رہیں: روزمرہ زندگی میں آسان ورزشیں
مصروف زندگی میں ہر کسی کے لیے جم جانا ممکن نہیں، لیکن صحت مند رہنے کے لیے یہ ضروری بھی نہیں۔ روزمرہ روٹین میں...
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ علاج زخمی افراد کی عیادت کی۔ اس م...
نِپاہ وائرس: ایک مہلک زونوٹک خطرہ اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال
نِپاہ وائرس: ایک مہلک زونوٹک خطرہ اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال
نِپاہ وائرس ایک نہایت خطرناک زونوٹک وائرس ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس کی شرحِ اموات 40 سے 7...