ضلع نصیرآباد میں مڈل کے سالانہ امتحانات 6 فروری سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔ امتحانات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور پولیس کے اشتراک سے سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 27 امتحانی مراکز پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ نقل کے خاتمے اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

مڈل کے سالانہ امتحانات 6 فروری سے شروع، سیکیورٹی اور شفافیت کے لیے سخت انتظامات

رپورٹ: عروبہ شہزاد
 
ضلع نصیرآباد میں مڈل کے سالانہ امتحانات کا آغاز 6 فروری سے شیڈول کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ امتحانات کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد زوالفقار علی کرار کی زیرِ صدارت ڈیرہ مراد جمالی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر امتحانی انتظامات، سیکیورٹی پلان، امتحانی مراکز کی تیاری اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے امتحانی عمل کو شفاف بنانے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں نقل کلچر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ امتحانات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ضلع بھر کے 27 امتحانی مراکز پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Related News

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بلوچستان کے اٹ...
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ نے پہلی بار بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں شرکت کی، جس میں 12 اضلاع سے 150 پرائمری سطح...
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں ج...
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے ایک منفرد اور مؤثر اقدام کے تحت "بک وی...
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ضلع گوادر کے تمام 313 سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔ ف...
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں تین روزہ دوسرا بزنس اور کلچرل گالا شاندار انداز میں شروع ہوا، جو 2 فروری سے 4 فروری تک جار...