صرف ایک آلو: کیل مہاسوں سے پریشان نوجوانوں کے لیے خوشخبری
نو عمر نوجوان اکثر چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ اب ان کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ صرف ایک آلو کے استعمال سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق آلو میں ایسے قدرتی اجزا ہوتے ہیں جو چہرے کے دانوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آلو ہمارے گھروں میں عام استعمال ہونے والی سبزی ہے اور بچوں میں بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔ آلو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔ اگر آلو مناسب مقدار میں اور صحت مند طریقے سے کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ آلو میں موجود وٹامن سی اور اسٹارچ جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آلو کا رس چہرے پر لگایا جائے تو کیل مہاسے جلد خشک ہو سکتے ہیں اور جلد صاف نظر آنے لگتی ہے۔ آلو کا رس معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ معدے کی جلن، گیس اور السر میں آرام دیتا ہے اور قدرتی اینٹی ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آلو آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ کچے آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے سوجن اور سیاہ حلقوں میں کمی آ سکتی ہے، کیونکہ آلو میں قدرتی سفید کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔
صرف ایک آلو: کیل مہاسوں سے پریشان نوجوانوں کے لیے خوشخبری
رپورٹ: اقصی بلوچ
نو عمر نوجوان اکثر چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ اب ان کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ صرف ایک آلو کے استعمال سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی آ سکتی ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق آلو میں ایسے قدرتی اجزا ہوتے ہیں جو چہرے کے دانوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آلو ہمارے گھروں میں عام استعمال ہونے والی سبزی ہے اور بچوں میں بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔
آلو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے۔ اگر آلو مناسب مقدار میں اور صحت مند طریقے سے کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
آلو میں موجود وٹامن سی اور اسٹارچ جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آلو کا رس چہرے پر لگایا جائے تو کیل مہاسے جلد خشک ہو سکتے ہیں اور جلد صاف نظر آنے لگتی ہے۔
آلو کا رس معدے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ معدے کی جلن، گیس اور السر میں آرام دیتا ہے اور قدرتی اینٹی ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ آلو آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ کچے آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے سوجن اور سیاہ حلقوں میں کمی آ سکتی ہے، کیونکہ آلو میں قدرتی سفید کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔