بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں نئی جان، کوئٹہ میں بین الاقوامی فٹبال تربیتی پروگرام کا آغاز

بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں نئی جان، کوئٹہ میں بین الاقوامی فٹبال تربیتی پروگرام کا آغاز

بلوچستان میں فٹبال سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 63 نوجوان فٹبالرز، جن میں 12 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں، کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق یہ اقدام صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح تک لے جانے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے لگے ہیں اور صوبے میں فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سلسلے میں 63 نوجوان فٹبالرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔ تربیتی پروگرام میں 12 خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت کو کھیلوں میں صنفی شمولیت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں جدید اور پروفیشنل تربیتی سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے، جس سے کھلاڑیوں کی فنی، جسمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سیشنز سے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہو اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

Related News

پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کا جائزہ، اہم اجلاس منعقد
پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کا جائزہ، اہم اجلاس منعقد
کوئٹہ میں پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں انتظامات، سیکیورٹی او...
پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل
پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان، آئی سی سی کا سخت ردعمل
پاکستان نے حکومتی ہدایات کے تحت ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی س...
کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ 27 جنوری سے 6 فروری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بلوچس...
صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح
صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کا یونیورسٹی آف تربت کا دورہ، گرلز کامن روم کا افتتاح
صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ط...
حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر
حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر
محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا...
فرح یوسف: نوشکی کی پہلی خاتون جنہوں نے کھیلوں میں قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا
فرح یوسف: نوشکی کی پہلی خاتون جنہوں نے کھیلوں میں قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا
نوشکی سے تعلق رکھنے والی فرح یوسف نے اپنی محنت اور لگن سے کھیلوں کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے۔ وہ پہلی خاتون ہ...