پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی مارکیٹ، ڈالر کی قدر، مہنگائی اور مقامی طلب و رسد سے متاثر ہے۔ کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں 10 گرام اور ایک تولہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی کے دور میں چاندی ایک نسبتاً محفوظ اور مؤثر سرمایہ کاری سمجھی جاتی ہے، تاہم قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر خرید و فروخت کے فیصلے محتاط انداز میں کرنے چاہئیں۔

پاکستان سمیت بلوچستان میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ


رپورٹ: عروبہ شہزاد

 
پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمتوں کا انحصار بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ و رسد، ڈالر کی قدر، مہنگائی، عوامی طلب اور سرکاری پالیسیوں پر ہوتا ہے، جس کے اثرات بلوچستان کی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
ساڑھے باون تولہ چاندی کو تاریخی طور پر ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور بلوچستان میں تیار ہونے والے بیشتر روایتی و جدید چاندی کے زیورات اسی معیار کے تحت بنائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس وزن کی قیمت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں قیمتوں میں معمولی فرق ممکن ہے، تاہم مجموعی رجحان یکساں رہا۔


کاروباری رپورٹس  کے مطابق کوئٹہ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 10 گرام چاندی کی قیمت تقریباً 8,207 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 9,562 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی چاندی کے یہی رقم دیکھنے میں آئے۔
بلوچستان میں چاندی کو نہ صرف زیورات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اسے ایک محفوظ سرمایہ کاری بھی سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی کے دور میں چاندی کو ایک مؤثر اور سونے کی بجائے ایک بہترینalternativeتصور کیا جاتا ہے، لیکن مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ  اس کی قیمت بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر بھی چاندی کو اہمیت حاصل ہے۔ اگرچہ قلیل مدت میں اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے، لیکن طویل عرصے میں یہ سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ سونے کے مقابلے میں چاندی کو نسبتاً کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ نسبتاً کم ہوتا ہے۔
Entrepreneur اور کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام، خصوصاً اندرونِ صوبہ زیورات سے وابستہ کاروبار کرنے والے افراد کو چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے خرید و فروخت کے فیصلے کرنے چاہئیں، کیونکہ عالمی اور ملکی معاشی حالات آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔


Related News

بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
بٹ کوائن کی قیمت میں شدید کمی، 77 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آ گئی
عالمی مالیاتی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ڈی...
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیول...
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز: پاکستان کا پہلا برانڈ جسے نیو یارک اولیو آئل مقابلے میں پہچان ملی
لورالائی اولیوز، بلوچستان کی زمین سے اگائے گئے اعلیٰ معیار کے زیتون کے تیل کے لیے عالمی سطح پر پہچانا جانے وال...
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 میں بلوچستان: حکومتی اصلاحات، ترقیاتی سرمایہ کاری اور عوامی ثمرات
2025 بلوچستان کے لیے سماجی و معاشی ترقی کا ایک فیصلہ کن سال ثابت ہوا، جہاں صوبائی بجٹ 1,028 ارب روپے تک پہنچا...
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
بلوچستان کا ترقیاتی منظرنامہ 2025: صحت اور ٹیکنالوجی میں کلیدی اقدامات
سال 2025 میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں عملی اور نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ صحت کے لیے مختص بجٹ میں 15 فیص...
بلوچستان میں معیاری سڑکوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، عبدالعلیم خان
بلوچستان میں معیاری سڑکوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری سڑکوں کی...