سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کا شہید فٹبالر سید متک آغا کے اہلِ خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان

سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کا شہید فٹبالر سید متک آغا کے اہلِ خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے شہید نوجوان فٹبالر سید متک آغا کے اہلِ خانہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کو صوبے کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ محمد خان کاکڑ کوئٹہ

کوئٹہ:  سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے ضلع قلعہ عبداللہ میں شہید ہونے والے نوجوان فٹبالر سید متک آغا کے اہلِ خانہ کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے سابق کپتان جدید خان پٹھان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام کے بعد سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فٹبالر سید متک آغا صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے، بلوچستان کے کھلاڑی صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ وہ اپنی جانب سے مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ شہید فٹبالر کے اہلِ خانہ کو ریلیف مل سکے۔

Keywords : Syed Mutak Agha, Dura Baloch, Financial assistance, Balochistan football

Related News

کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ کے محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا-اے ایف سی بی لائسنس کورس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا...
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جنون عروج پر
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے دوران فٹبال کا جنون عروج پر ہے، جہاں شہری دن رات اپنی پسندیدہ ٹیموں کے...
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
شایاک دوست: نوشکی سے قومی پرچم تک
نوشکی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر شایاک دوست نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر...
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ اسکریننگ، شائقین کے لیے بڑی اسکرینوں کا خصوصی انتظام
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں اور جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ ا...
نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا
نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ: بلوچستان نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر میدان مار لیا
پشاور میں منعقدہ نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
قومی فٹبالر علی آغا کا کوئٹہ میں شاندار استقبال، پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن
ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد قومی فٹبالر علی آغا کوئٹہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقب...