جامعہ بلوچستان کی شمسی تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی

جامعہ بلوچستان کی شمسی تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی

جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر آصف سجاد کی جانب سے تیار کردہ جدید شمسی کشیدگی یونٹ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ یہ منصوبہ صاف پانی کی کمی جیسے اہم مسئلے کے حل کے لیے ایک مؤثر، پائیدار اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے، جو بلوچستان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے لیے مثبت اور دیرپا تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

جامعہ بلوچستان کی شمسی تحقیق کو عالمی پذیرائی 

رپورٹ : عروبہ شہزاد

جامعہ بلوچستان، کوئٹہ نے اپنے شعبۂ تحقیق میں ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جامعہ کے ممتاز استاد پروفیسر ڈاکٹر آصف سجاد کی جانب سے تیار کردہ جدید شمسی کشیدگی (Solar Distillation) یونٹ کو بین الاقوامی میڈیا میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جس پر جامعہ بلوچستان نے فخر کا اظہار کیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اختراعی منصوبہ تحقیق، پائیدار ٹیکنالوجی اور مقامی مسائل کے عملی حل کی بہترین مثال ہے۔ شمسی کشیدگی یونٹ خاص طور پر صاف پانی کی کمی جیسے اہم مسئلے کے حل کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو مقامی سطح پر تیار ہونے کے باوجود عالمی سطح پر بھی مؤثر اور قابلِ عمل ثابت ہو سکتا ہے۔


جامعہ بلوچستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف سجاد کی یہ کامیابی نہ صرف جامعہ کے تحقیقی معیار کو اجاگر کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ یونیورسٹی پائیدار، ماحول دوست اور معاشرتی ضروریات سے ہم آہنگ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
یونیورسٹی حکام، اساتذہ اور طلبہ نے پروفیسر ڈاکٹر آصف سجاد کو اس بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس نوعیت کی تحقیق مستقبل میں بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے لیے مثبت اور دیرپا تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔


Related News

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور جاری، بلوچستان کے 18 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بلوچستان کے اٹ...
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ کی بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں پہلی شرکت
بلوچستان کے طلبہ نے پہلی بار بین الاقوامی کینگرو ریاضی مقابلے میں شرکت کی، جس میں 12 اضلاع سے 150 پرائمری سطح...
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نویں ج...
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
تعلیم کی نئی راہیں: بک وین اور سائنس رائیڈز سے بلوچستان میں علم کا فروغ
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے ایک منفرد اور مؤثر اقدام کے تحت "بک وی...
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
ضلع گوادر کے تمام سرکاری اسکول فعال، تعلیمی اصلاحات میں بڑی کامیابی
حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کے تحت ضلع گوادر کے تمام 313 سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔ ف...
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں دوسرا بزنس اینڈ کلچرل گالا شروع
گوادر یونیورسٹی میں تین روزہ دوسرا بزنس اور کلچرل گالا شاندار انداز میں شروع ہوا، جو 2 فروری سے 4 فروری تک جار...