بیوٹمز میں فلّی فنڈڈ 400 اسکالرشپس کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

بیوٹمز میں فلّی فنڈڈ 400 اسکالرشپس کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے گریڈ-بی پروجیکٹ کے تحت تقریباً 400 فلّی فنڈڈ اسکالرشپس کے حوالے سے ایک اورینٹیشن سیشن بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم  نازیہ بانو ،  رومل خان اور یوسف سنجرانی نے یونیوسٹی کے اساتذہ کے ساتھ طالبات کو اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں  آگاہی فراہم کی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ اسکالرشپ بلوچستان کی طالبات کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی مواقع کو بہتر بنانا ہے۔ اس دوران مختلف جامعات، داخلہ طریقہ کار اور اسکالرشپ کے تحت دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار درج ذیل ہیں: امیدوار کا خاتون ہونا اور بارہویں پاس ہونا ضروری ہے۔ میٹرک میں کم از کم 55 فیصد نمبر اور انٹرمیڈیٹ میں بھی کم از کم 55 فیصد نمبر ہونا لازمی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدوار کا بلوچستان کا لوکل ڈومیسائل ہونا بھی ضروری ہے۔
جو طالبات ان تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں وہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل  تصور کی جائیں گی۔
یہ ایک فلّی فنڈڈ اسکالرشپ ہے جس میں داخلہ، ٹیوشن فیس، ٹیسٹ فیس اور آخری ڈگری تک تمام تعلیمی اخراجات اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برداشت کرے گا۔

Keywords: BESP scholarship Pakistan, fully funded scholarships Balochistan,Balochistan news, Quetta news

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...