خضدار میں پولیس تنصیبات پر حملے ناکام، جوابی کارروائی میں حملہ آور پسپا، دو شہری جاں بحق

خضدار میں پولیس تنصیبات پر حملے ناکام، جوابی کارروائی میں حملہ آور پسپا، دو شہری جاں بحق

خضدار کے علاقوں نال اور گریشہ میں مسلح افراد نے پولیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس اور اے ٹی ایف کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

رپورٹ : نتاشا
خضدار کے علاقوں نال اور گریشہ میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اور اے ٹی ایف کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور پسپا ہو گئے۔حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔
نال پولیس اسٹیشن اور گریشہ تھانے پر حملوں کے باوجود پولیس اہلکاروں نے مؤثر مزاحمت کرتے ہوئے تنصیبات کا دفاع کیا اور حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔
واقعے کے دوران بعض نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خضدار پولیس اور اے ٹی ایف کی اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق صورتحال قابو میں ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Keywords : Khuzdar, Police attack, ATF response, Civilian casualities

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...