بلوچستان بجٹ 2026-27: معیشت، صحت، انفراسٹرکچر اور گورننس کے لیے بڑے فنڈز مختص

بلوچستان بجٹ 2026-27: معیشت، صحت، انفراسٹرکچر اور گورننس کے لیے بڑے فنڈز مختص

بلوچستان حکومت نے بجٹ 2026-27 میں مختلف شعبوں کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ بجٹ میں معاشی ترقی، صحت، انفراسٹرکچر، سماجی بہبود اور ڈیجیٹل گورننس کو ترجیح دی گئی ہے

حکومت بلوچستان نے بجٹ 2026-27 میں مختلف شعبوں کے لیے اہم مالیاتی اعلانات کیے ہیں جن کا مقصد معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سماجی بہبود اور ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینا ہے۔

معاشی امور کے لیے 85.598 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل معیشت اور پاک ایران سرحدی تجارت کو بہتر بنایا جائے گا۔

کمیونٹی سہولیات کے لیے 55.058 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن سے رہائشی منصوبے، صاف پانی، سیوریج اور سڑکوں کی بہتری شامل ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے 1.048 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ زرعی شعبے کی بہتری اور غذائی تحفظ کے لیے مجموعی طور پر 85.6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

خوراک کی فراہمی اور تجارتی نظام کے لیے 3.765 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صنعتی ترقی کے لیے 13.400 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر کے لیے 22.617 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

صحت کے شعبے کے لیے 73.992 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن سے طبی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی۔

سماجی بہبود اور خواتین و کمزور طبقات کی معاونت کے لیے 15.14 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ عوامی خدمات، ای گورننس اور انتظامی بہتری کے لیے 270.532 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

امن و امان اور سیکیورٹی کے لیے 107.992 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن سے جدید آلات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکومت کے مطابق یہ بجٹ بلوچستان کو ترقی، شفافیت اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Keywords : Balochistan Budget 2026-27, Economic Development, Infrastructure Investment, Public Welfare Funding

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...