وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گزشتہ رات کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گزشتہ رات کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ رات کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے جوان ہر قسم کی دہشت گردی اور بے امنی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ رات کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک اور زرک خان مندوخیل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر قسم کی دہشت گردی اور بے امنی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے پولیس اور دیگر ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...