بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال کی زد میں، حکومت ریسکیو و ریلیف میں مکمل متحرک

بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال کی زد میں، حکومت ریسکیو و ریلیف میں مکمل متحرک

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبہ شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے، جس کے باعث حکومت کی تمام مشینری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہے۔ انہوں نے احتجاج اور سڑکوں کی بندش کو انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی و سماجی قوتوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید موسمی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بحران کے اس نازک مرحلے پر احتجاج اور سڑکوں کی بندش کسی صورت سیاست نہیں بلکہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق روڈ بلاکجز ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کے برابر ہیں، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات بعد میں بھی کیے جا سکتے ہیں لیکن عوام کی جانیں انتظار نہیں کر سکتیں۔ صوبائی حکومت عوام کے تحفظ سے کسی صورت توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دے گی اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے تمام سیاسی اور سماجی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم ترجیح عوام کی جان بچانا ہے، لہٰذا رکاوٹ بننے کے بجائے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...