محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران فرقہ وارانہ مواد، اسلحے کی نمائش اور بعض عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ بدامنی سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں یکم محرم سے 10 محرم تک نافذ العمل رہیں گی، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے مطابق ان میں رد و بدل یا توسیع کی جا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز مواد کی تیاری، اشاعت، ترسیل اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے سے اس کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی۔

اسی طرح اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش اور عوامی مقامات پر اس کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ڈیوٹی کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کوئٹہ میں اضافی سیکیورٹی اقدامات کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال اور نقل و حمل پر بھی پابندی ہوگی۔

محرم جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے چھتوں، بالکونیوں اور بلند مقامات پر جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ صرف رہائشیوں یا اجازت یافتہ افراد کو اجازت دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Keywords : Section 144 Balochistan, Muharram Security, Law and Order Pakistan, Public Safety Measures

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...