محرم الحرام کے دوران سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ، صوبہ بھر میں خصوصی پلان نافذ ہوگا

محرم الحرام کے دوران سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ، صوبہ بھر میں خصوصی پلان نافذ ہوگا

بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے پولیس، فورسز اور جدید نگرانی کے نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں جامع سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات نافذ ہوں گے۔

سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ محرم الحرام اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لہٰذا اس مقدس مہینے میں امن و سلامتی کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع کے لیے سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے، جس کے تحت بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے گی جبکہ جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

آئی جی پولیس کے مطابق جلوسوں کے راستوں کی پیشگی تلاشی اور کلیئرنس کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر راستوں سے ملحقہ بازاروں اور تجارتی مراکز کی نگرانی بڑھائی جائے گی۔ حساس ایام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

آئی جی پولیس نے مزید بتایا کہ غیر قانونی، مشکوک اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ سیکیورٹی پلان کے تحت صوبے بھر میں 77 مجالس، 77 امام بارگاہوں، 41 چیک پوسٹس اور 21 عارضی سیکیورٹی مراکز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس آفس اور مختلف ڈی آئی جی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا سکے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے

Keywords : Muharram Security, Balochistan Police, Ashura Processions, Law enforcement

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...