وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کی صوبے کی ترقی میں خدمات قابلِ قدر ہیں اور بلوچستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔
رپورٹ: سیدہ نتاشا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے پُرمسرت موقع پر صوبے بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جو ایک پُرامن اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبے میں امن و امان اور خوشیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
بلوچستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مساوی حقوق اور مکمل تحفظ حاصل ہے اور صوبائی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔