چین میں سستی اور محفوظ بیٹری تیار کر لی گئی

چین میں سستی اور محفوظ بیٹری تیار کر لی گئی

چین کے سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کر لی ہے جو لیتھیم بیٹریوں کا سستا اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔ چینی انجینئرز نے سوڈیم اور سلفر سے بنی بیٹری تیار کی ہے، جو روایتی لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں کم لاگت اور زیادہ محفوظ سمجھی جا رہی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں برقی آلات میں لیتھیم بیٹریوں کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے، تاہم ان بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لیتھیم کے حصول میں مشکلات اور اس کی بڑھتی قیمت بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دنیا بھر کے محققین ایسے متبادل بیٹری مٹیریلز پر کام کر رہے ہیں جو زیادہ محفوظ، سستے اور مؤثر ہوں۔ سوڈیم اور سلفر بیٹریوں پر پہلے بھی تحقیق کی جا چکی ہے، مگر ماضی میں ان کی تیاری کے دوران کئی عملی مسائل سامنے آئے۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ سوڈیم دھات کی زیادہ مقدار کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے ان بیٹریوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ممکن نہیں ہو سکا۔ نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے ان رکاوٹوں کو کم کرنے میں پیش رفت کی ہے، جس سے مستقبل میں یہ بیٹریاں عام استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

چین میں سستی اور محفوظ بیٹری تیار کر لی گئی

رپورٹ: اقصی بلوچ

چین کے سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کر لی ہے جو لیتھیم بیٹریوں کا سستا اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی انجینئرز نے سوڈیم اور سلفر سے بنی بیٹری تیار کی ہے، جو روایتی لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں کم لاگت اور زیادہ محفوظ سمجھی جا رہی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں برقی آلات میں لیتھیم بیٹریوں کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے، تاہم ان بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لیتھیم کے حصول میں مشکلات اور اس کی بڑھتی قیمت بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دنیا بھر کے محققین ایسے متبادل بیٹری مٹیریلز پر کام کر رہے ہیں جو زیادہ محفوظ، سستے اور مؤثر ہوں۔

سوڈیم اور سلفر بیٹریوں پر پہلے بھی تحقیق کی جا چکی ہے، مگر ماضی میں ان کی تیاری کے دوران کئی عملی مسائل سامنے آئے۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ سوڈیم دھات کی زیادہ مقدار کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے ان بیٹریوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ممکن نہیں ہو سکا۔

نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے ان رکاوٹوں کو کم کرنے میں پیش رفت کی ہے، جس سے مستقبل میں یہ بیٹریاں عام استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔

 


Related News

آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ٹھنڈے پانی سے نہانا بعض افراد کے لیے تازگی اور چستی کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل...
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی...
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار 'لیلا' لانچ کر دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات و ٹیکنا...