بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار— متعدد اضلاع میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار— متعدد اضلاع میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان

کوئٹہ : علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑے گی۔ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابرآلود موسم متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

"بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار— متعدد اضلاع میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان"

کوئٹہ : علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑے گی۔ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابرآلود موسم متوقع ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...