وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی معاشی خودمختاری اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ ترقیِ نسواں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خواتین کے لیے ایسے عملی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر تمام باہمت اور باصلاحیت خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹولز اور کاروباری مواقع سے جوڑنا حکومت بلوچستان کے ویژن کا اہم حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کی معاشی خودمختاری، ہنرمندی اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ بلوچستان اور ملک کی معاشی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو کاروباری مواقع اور جدید مہارتوں کی فراہمی سے روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوں گے، جس سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر صوبائی وزیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ ترقی نسواں کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Keywords : Women Entrepreneurship, Balochistan Government, Women Empowerment, Economic Development

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی میڈیا چینلز کے کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر...