آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب

آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، دہشت گردی اور نوجوانوں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری اور تحقیق کے ساتھ استعمال کریں اور قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

کوئٹہ: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 کے شرکاء سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے آئے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی، دہشت گردی کے چیلنجز، نوجوانوں کے کردار اور ملکی ترقی میں ان کی ذمہ داریوں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے قومی، سماجی اور علاقائی امور سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے وزیراعلیٰ نے جامع اور حقائق پر مبنی جوابات دیے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری، تحقیق اور شعور کے ساتھ کریں، کیونکہ گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا نوجوانوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور نوجوانوں کی مثبت سوچ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور پاکستان و بلوچستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں۔

Keywords : ISPR Summer Camp, Sarfraz Bugti, Youth Engagement, National Security

Related News

کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی میڈیا چینلز کے کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر...